نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، چین نے چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران جنگلات اور گھاس کے میدانوں میں بیج اور پودے لگانے کے کام میں نئی پیش رفت کی ہے۔
چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین کے " تھری نارتھ شیلٹر فارسٹ پرا جیکٹ " میں کل 349 ملین مو رقبہ پر کام کیا گیا ۔ 6 جون 2023 کو "تھری نارتھ شیلٹر فارسٹ پرا جیکٹ " کے تحت تین اہم منصوبوں کے آغاز کے بعد سے کل 415 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے، اور 200 ملین مو سے زیادہ رقبے پر کا م کیا جا چکا ہے ۔
یہ سال پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے اور یہ "تھری نارتھ شیلٹر فارسٹ پراجیکٹ " میں بھی جامع پیش رفت اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے ایک اہم سال ہے۔ نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہو گی کہ 2027 کے آخر تک منصوبہ بندی کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو جائے ۔



