• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ کی وینزویلا سے منسلک درجنوں آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کی کارروائیاں جاری، دسمبر میں امریکی مالیاتی خسارہ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

    (CRI)2026-01-14

     مقامی وقت کے مطابق 13 جنوری کو، امریکی حکومت نے وینزویلا سے منسلک درجنوں آئل ٹینکرز کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی۔ اس اقدام کے ذریعے وینزویلا کے تیل کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکی فوج اور یو ایس کوسٹ گارڈز نے بین الاقوامی پانیوں میں پانچ ایسے بحری جہاز ضبط کیے ہیں جو وینزویلا کا خام تیل لے جا چکے تھے یا اس وقت لے جا رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب کے لیے وینزویلا کے تیل کے وسائل پر کنٹرول برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی دن،امریکی وزارت خزانہ نے بتایا کہ ریکارڈ اخراجات اور فلاحی ادائیگیوں کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث ، امریکی حکومت نے دسمبر 2025 میں 145 بلین ڈالر کا مالیاتی خسارہ ریکارڈ کیا، جو کہ سال بہ سال 67 فیصد کا اضافہ ہے، اور اس مہینے کی تاریخ کا بلند ترین خسارہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان