• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    شی آن میں ،تھانگ دور کے ثقافتی انداز میں ڈھلی چینی مٹھائی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-14

    شی آن میں ، تھانگ شاہی دور  کے  مخصوص ثقافتی نمونوں اور دلکش رنگو ں  سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی  چینی مٹھائی   تھانگ گوزی ۔  (شنہوا/ شاو روئی)

    شی آن میں ، تھانگ شاہی دور  کے  مخصوص ثقافتی نمونوں اور دلکش رنگو ں  سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی  چینی مٹھائی   تھانگ گوزی ۔  (شنہوا/ شاو روئی)

    14جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)تھانگ گوزی، تھانگ شاہی دور (618-907) کے مخصوص ثقافتی نمونوں اور دلکش رنگو ں سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی چینی مٹھائی ہے جسے اکثر چائے کے ساتھ پیش کیاجاتا ہے۔اب ، شمال مغربی چین کے صوبے شائن شی میں یہ مٹھائی جدید دور کے مطابق نئے سرے سے مقبول ہو رہی ہے۔شی آن میں لی حوان  ، اپنی  تھانگ گوزی ورکشاپ میں تھانگ شاہی دور کے شاہانہ روپ میں ، ایک خوبصورت اور نفیس تھانگ گوزی بنا رہی ہیں۔(شنہوا/شاو روئی)

    شی آن میں لی حوان  ، اپنی  تھانگ گوزی ورکشاپ میں تھانگ شاہی دور کے شاہانہ روپ میں ، ایک خوبصورت اور نفیس تھانگ گوزی بنا رہی ہیں۔(شنہوا/شاو روئی)

    بیکنگ میں کئی سالوں کا تجربہ رکھنے والی لی حوان نے اتفاقاً ،تھانگ گوزی کے بارے میں سیکھا اور 2020 میں اس کاروبار میں مہارت رکھنے والی ایک کمپنی کی بنیاد رکھی۔ لی حوان کا ماننا ہے کہ روایتی ثقافت تخلیقی صلاحیتوں کا ایک لامتناہی ذریعہ ہے۔ وہ اکثر اپنی ٹیم کے ساتھ عجائب گھروں کا دورہ کرتی ہیں اور تھانگ شاہی دور کے نوادرات کے مختلف نمونوں سے نئی تخلیقات کے لیے تحریک لیتی ہیں۔ اپنی بیکنگ ورکشاپ میں وہ صحت بخش غذا کو نئی ترکیب سے ،منفرد ذائقے والی تھانگ گوزی بناتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بنائی ہوئی تھانگ گوزی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

    لی اور اس کی ٹیم نے اختراع و جدت کے امتزاج سے اپنے کاروبار کو توسیع دی ، انہوں نے تھانگ گوزی اور تھانگ شاہی دور کی چائے کی ثقافت کو ملکی اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کے پروگرامز میں متعارف کروایا نیز سیاحوں اور سٹڈی گروپس کے لیے عملی ورکشاپس کا انعقاد کیا ۔ ان کی ٹیم ایونٹس کی منصوبہ بندی اور دستکاری کی تربیت جیسی جامع خدمات بھی فراہم کرتی ہے تاکہ تھانگ گوزی اور تھانگ ثقافت کو عام لوگوں کے لیے زیادہ حقیقی اور زیادہ قابل رسائی بنایا جا سکے۔

    شی آن میں لی حوان  کی تھانگ گوزی ورکشاپ میں ، ایک سیاح خاتون ، (دائیں جانب) ٹیم کی ایک رکن کے ساتھ تھانگ گوزی بنانے کا طریقہ سیکھ رہی ہیں۔(شنہوا/شاو روئی)

    شی آن میں لی حوان  کی تھانگ گوزی ورکشاپ میں ، ایک سیاح خاتون ، (دائیں جانب) ٹیم کی ایک رکن کے ساتھ تھانگ گوزی بنانے کا طریقہ سیکھ رہی ہیں۔(شنہوا/شاو روئی)

    شی آن کے ایک میوزیم میں ، لی حوان( بائیں جانب)  اور چائے کی ثقات کے ماہر ، وانگ میاو (دائیں جانب) سیاحوں کو تھانگ شاہی دور میں چائے کی ثقافت اور اس دور  کے ٹی سیٹس کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔(شنہوا/شاو روئی)

    ویڈیوز

    زبان