• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    بیجنگ کے عجائب گھروں کی گھوڑے سے متاثرہ تخلیقی ثقافتی مصنوعات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-14

    14جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)فروری میں چین کے نئے قمری سال کا آغاز ہو رہا ہے۔چینی قمری کیلنڈر کے مطابق ، 2026 گھوڑے کا سال ہے جو کہ چینی ثقافت میں سب سے پسندیدہ جانوروں میں سے ایک ہے۔ اسی مناسبت سے بیجنگ کے عجائب گھروں نے نئی تخلیقی ثقافتی مصنوعات پیش کی ہیں۔

    بیجنگ کے گریٹ کینال میوزیم کی جانب سے پیش کیے گئے ،چمکیلے روغن والے  سہ رنگی گھوڑوں سے متاثرہ پینڈینٹ۔ (تصویر/بیجنگ ڈیلی)

    بیجنگ کے گریٹ کینال میوزیم نے گھوڑے کے سال کے موضوع پر تقریباً 100 تخلیقی، ثقافتی مصنوعات پیش کی ہیں، جن میں ریفریجریٹر میگنیٹ، نرم کھلونے، زیورات اور گھریلو اشیا شامل ہیں، جو تاریخ کو محسوس کرنے، پہننے اور اسے اپنے مجموعے میں شامل کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

    بائےتھا ٹیمپل کے دفترِ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ  سرپٹ دوڑتے گھوڑے کی شکل کا فریج میگنیٹ۔ ( تصویر/ بیجنگ ڈیلی)

    بائےتھا ٹیمپل کے دفترِ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ  پلش کے کھلونے ۔ ( تصویر/ بیجنگ ڈیلی)

    بیجنگ کے لاو شے میموریل کی جانب سے  گھوڑے کے سال کی مناسبت سے  متعارف کروائی گئی پوٹلی جس میں ایک گھوڑا اپنی پشت پر  جپانی پھل (persimmon) اٹھائے ہوئے ہے۔ یہ خوش بختی کے آنے کی علامت مانا جاتا ہے۔ (تصویر/ بیجنگ ڈیلی)

    بیجنگ میں نیشنل ہسٹری میوزیم آف چائنا کی جانب سے جاری کیے گئے پلش چارمز ۔ میوزیم نے یہ چارمز  میوزیم میں جمع کیے گئے گھوڑے کے نمونوں سے متاثر ہو کر تخلیق کیے ہیں۔ (تصویر/بیجنگ ڈیلی)

    ویڈیوز

    زبان