
جنوب مغربی چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر نئینگ چی میں چین کا فکسڈ -وِنگ ڈرون FP-985" ٹورس" ۔(شنہوا/ ٹسوئی جنفو)
15جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)14 جنوری کو چین کے تیار کردہ فکسڈ -وِنگ ڈرون FP-985 "ٹورس" نے کامیابی کے ساتھ ، سیچوان اور شی زانگ کے درمیان بلند پہاڑی علاقے میں طویل فاصلے کی پہلی لاجسٹک پرواز مکمل کی۔
مقامی مصنوعات جیسے کہ مکھن والی چائے اور یاک کی ڈیری مصنوعات سے بھرے اس بڑے ڈرون نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر نئینگ چی سے صوبہ سیچوان کی خود اختیار کاونٹی بئے چھوان چھیانگ تک 1,100 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کیا، جو پہاڑی علاقے میں بڑے ڈرون کے لیے ملک کی پہلی کامیاب لاجسٹک ویلیڈیشن پرواز ہے۔
ایرو سپیس ٹائمز فئیپنگ کمپنی لمیٹڈ کے تیار کردہ، یہ ڈرون انتہائی بلند علاقوں مثلاً ہمالیائی خطے ، جزائر اور جغرافیائی طور پر دیگر پیچیدہ علاقوں میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 5.7 ٹن ہے،لوڈ کی گنجائش 2 ٹن سے زیادہ ہے جب کہ حدِ پرواز 2,000 کلومیٹر سے زائد ہے۔ کمپنی کے مطابق ،یہ ڈرون ایئر کرافٹ ہر موسم میں آپریشنز کو بلا تعطل جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آئسنگ/ڈی آئسنگ، آسمانی بجلی سے تحفظ اور تیز ہوا کے خلاف مزاحمت جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیاب پرواز سے ، سیچوان اورشی زانگ میں کم بلندی کے لاجسٹکس کی ترقی میں اضافہ ہوگا، زرعی مصنوعات کی نقل و حمل آسان ہو گی، مغربی چین میں علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور ہنگامی رد عمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



