
16جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کہ امریکا کو " ہر صورت گرین لینڈ کی ضرورت ہے"، جس کے بعد امریکی حکومت نے کھلم کھلا ،طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں جنہیں عالمی طور پر توجہ حاصل ہوئی ہے ۔ اس حوالے سے دیے گئے بیانات اور کیے گئے اقدامات ،بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ، اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے مکمل انحراف نیز امریکا کی جانب سے "جزیرہ چھیننے" کے مذموم عزائم اور اس کی بالادستی پر مبنی سوچ کو پوری طرح بے نقاب کرتے ہیں۔ سامراجیت اور بالادستی پر مبنی امریکی رویہ اور اس کی کاروائیاں ایک مسخرے کی بھدی اداکاری کے مترادف ہیں؛ ان کی مضحکہ خیزی کے پیچھے ایک بے معنی اور مضحکہ خیز منطق چھپی ہے، جو بالآخر عالمی برادری کی شدید تنقید اور مزاحمت ہی کو جنم دے گی۔



