• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    ہانگ جو، اقوام متحدہ کی جانب سے 'زیرو ویسٹ' کا سرکردہ شہر نامزد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-20
    ہانگ جو، اقوام متحدہ کی جانب سے 'زیرو ویسٹ' کا سرکردہ شہر نامزد

    20جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی زیرو ویسٹ سے متعلق مشاورتی کمیٹی کی جانب سے ہانگ جو کو دنیا کے 20 بہترین "زیرو ویسٹ " شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے "زیرو ویسٹ شہروں" سے مراد ایسے شہری علاقے ہیں جو فضلے میں نمایاں کمی اور زیادہ سے زیادہ دوبارہ استعمال، ری سائیکلنگ اور کمپوسٹنگ کے لیے جامع اقدامات کرتے ہیں ۔

    ایک ایسا شہر جس کی آبادی 12.6 ملین ہے اور جس کا جی ڈی پی 2 ٹریلین یوان (286 بلین ڈالر) سے بھی زیادہ ہے، وہاں اس اصول کو نافذ کرنا ایک چیلنجنگ کام ہے اور اسی لیے یہ نامزدگی جہ جیانگ کے صوبائی دارالحکومت کی تیز اقتصادی ترقی اور ہائی ٹیک ماحولیاتی گورننس کی شراکت کو تسلیم کرنے کی ایک علامت ہے۔

    ہانگ جو کے بیورو برائے ماحول و ماحولیات کے مطابق، شہر میں کامیابی کے ساتھ فضلے کی پیداوار میں کمی لائی گئی ہے، 2021 سے 2024 کے درمیان فی کس فضلہ 1.06 کلوگرام یومیہ سے کم ہو کر 0.99 کلوگرام تک آگیا۔ہانگ جو میں عام ٹھوس صنعتی فضلے کی استعمال کی شرح 98 فیصد سے زیادہ ہے، خطرناک فضلے کی لینڈ فل کی شرح 3.5 فیصد سے کم ہےاور 2020 کے آخر سے ٹھوس شہری فضلے کے لیے "زیرو لینڈ فل" حاصل کیا گیا ہے۔یہ کامیابیاں بڑی حد تک فضلے کی درجہ بندی اور وسائل کے استعمال کے سلسلے میں "ڈیجیٹل انٹیلیجنس" کے انضمام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں۔ہانگ جو کا سمارٹ ویسٹ گورننس پلیٹ فارم ، شہر بھر میں فضلے کے انتظام کے لیے ایک متحدہ نیٹ ورک تشکیل دیتا ہے۔ یہ نظام وسیع بنیادی ڈھانچے کو باہم منسلک کرتا ہے، جس میں فضلہ جمع کرنے کے 7,361 مقامات، 1,780 کلیئرنس گاڑیاں، راکھ بنانے والے نو پلانٹس اور 11 کچن ویسٹٹریٹمنٹ کی سہولیات شامل ہیں۔

    ڈائنامک ڈیٹا مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے، ریگولیٹرز کو فضلے کی نقل و حرکت اور پراسیسنگ کو حقیقی وقت میں ٹریک کرنے کی سہولت ملتی ہےاور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ہر فضلے کے تھیلے کا راستہ واضح اور قابل شناخت ہو تاکہ وسائل کی تقسیم اور پراسیسنگ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔مقامی لوگوں کے لیے، "زیرو ویسٹ" صرف سہولت ہی نہیں انعامات بھی لے کر آیا ہے۔ پلیٹ فارم ہانگ جو کی یوہانگ اور لن پھنگ ڈسٹرکٹس میں 559,000 گھروں کا احاطہ کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان