21جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)21 جنوری کو چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے مطلع کیا کہ چین نے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد نے 6 جی تکنیکی تجربات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 جی کی اہم ٹیکنالوجیز کے 300 سے زائد ریزروز حاصل ہوئے ہیں۔
وزارت کے ترجمان شی ٹسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا انفارمیشن انفراسٹرکچر قائم کیا ہے، جس کے 5 جی بیس سٹیشنز کی تعداد 4.8 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ 5 جی صارفین کی تعداد 1.2 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔



