• صفحہ اول>>دنیا

    امریکی عدالت کی جانب سے " آئس" کے ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ

    (CRI)2026-02-04

    مقامی وقت کے مطابق 3 فروری کو، امریکی ریاست اوریگون کی وفاقی ضلعی عدالت کے جج مائیکل ایچ سائمن نےامریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور اس کے ماتحت ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے خلاف دائر درخواست پر عارضی پابندی کا حکم جاری کر دیا، جس میں انہیں مظاہرین اور صحافیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حد سے زیادہ یا جارحانہ قانون نافذ کرنے والے اقدامات سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق یہ عارضی پابندی 14 دن کے لیے مؤثر رہے گی اور اس مقدمے میں شامل ممکنہ اجتماعی فریقین پر بھی لاگو ہو گی۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئس اور اس سے وابستہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار، جب تک کوئی فوری اور سنگین جانی خطرہ موجود نہ ہو، کیمیائی یا کائنیٹک ہتھیار استعمال نہیں کر سکیں گے، اور نہ ہی ایسے ہتھیاروں کا رخ کسی شخص کے سر، گردن یا دھڑ کی جانب کیا جا سکے گا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پابندی کا حکم قانون نافذ کرنے والے افسران کو قانونی طور پر جائز گرفتاری کرنے یا حقیقی ہنگامی حالات میں مناسب طاقت کا استعمال کرنے سے نہیں روکتا۔

    ویڈیوز

    زبان