• صفحہ اول>>دنیا

    تیسرے بین الاقوامی مواصلاتی"سلک روڈ ایوارڈ" کے لیے تخلیقات جمع کروانے کا  آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-17

    17 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)16 مارچ کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" نیوز کوآپریشن الائنس کے میزبانی اور اس الائنس کی قیادت کرنے والی تنظیم پیپلز ڈیلی کی قیادت میں تیسرے بین الاقوامی مواصلاتی"سلک روڈ ایوارڈ" کے لیے باضابطہ طور پر تخلیقات جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

    بین الاقوامی مواصلات کا "سلک روڈ ایوارڈ"بیلٹ اینڈ روڈ نیوز کوآپریشن الائنس کی ایک اہم برینڈ سرگرمی ہے۔ اس کا مقصد مبنی سلک روڈ کے امن و تعاون، کھلے پن اور شمولیت، باہمی سیکھ اور مشترکہ فائدے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ذریعے "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک اور خطوں کے میڈیا اداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے سیکھیں، مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ" کی کہانی سنائیں اور اس کی آواز دنیا تک پہنچائیں۔

    تیسرے بین الاقوامی مواصلاتی "سلک روڈ ایوارڈ" میں چار طرح کے انعامات رکھے گئے ہیں:

    بہترین رپورٹنگ ایوارڈ

    بہترین فوٹوگرافی ایوارڈ

    بہترین ویڈیو ایوارڈ

    بہترین جدت طرازی ایوارڈ

    ہر زمرے میں ایک گرینڈ پرائز، چار نامزدگی ایوارڈز اور دس شارٹ لسٹ ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

    یہ ایک عالمی سطح کا ایوارڈ ہے، ایسے تمام کام یا منصوبے جو "بیلٹ اینڈ روڈ" اقدام کی حمایت کرتے ہوں، سلک روڈ کی روح کو فروغ دیتے ہوں، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ کو اجاگر کرتے ہوں، انسانوں کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے تصور کی عکاسی کرتے ہوں اور جو بین الاقوامی سطح پرمثبت اور موثر اثرات کے حامل ہوں وہ اس مقابلے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

    شرکا اپنا کام "بیلٹ اینڈ روڈ" نیوز کوآپریشن الائنس کی سرکاری ویب سائٹ (www.brnn.com) پر رجسٹر کروائیں گے اور اپنی تخلیقات سے متعلق معلومات جمع کروائیں گے۔البتہ جمع کروائے جانے والے کام یا تو مکمل طور پر غیر ملکی فریق کی جانب سے تیار کیے گئے ہوں یا چین اور بیرونِ ملک کے اداروں کی مشترکہ تخلیق ہوں۔ صرف چینی اداروں یا افراد کی جانب سے تیار کردہ کام اس مقابلے میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔

    جائزے کا عمل دو مراحل پر مشتمل ہوگا:

    پہلا مرحلہ اکیڈمک کمیٹی کی ابتدائی جانچ اور دوسرا مرحلہ جیوری کمیٹی کی حتمی جانچ کا ہوگا۔ انتخابی عمل کی پیش رفت الائنس کی سرکاری ویب سائٹ پر فوری طور شائع کی جائے گی۔

    اپریل 2024 سے جنوری 2025 تک دوسرے ایڈیشن کے لیے 110ممالک اور خطوں سے تقریباً 5000 تخلیقات موصول ہوئیں۔اکیڈمک کمیٹی کی ابتدائی جانچ اور جیوری کمیٹی کے حتمی فیصلے ، نیز "بیلٹ اینڈ روڈ" نیوز کوآپریشن الائنس کے ڈائریکٹر اداروں کی منظوری کے بعد، 37 ممالک کی 58 تخلیقات کو ایوارڈز دیے گئے، جن میں 4 گرینڈ پرائز، 16 نامزدگی ایوارڈز اور 38 شارٹ لسٹ ایوارڈز شامل تھے۔

    "بیلٹ اینڈ روڈ" نیوز کوآپریشن الائنس، "بیلٹ اینڈ روڈ" میں شامل ممالک اور خطوں کے میڈیا اداروں پر مشتمل ایک تعاون کا پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد مختلف ممالک کے میڈیا کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع دینا، دوستی کو مضبوط کرنا، تعاون کو بڑھانا اور مستقل تعاون کا ایک نظام قائم کرنا ہے، تاکہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی کہانیوں کو بہتر انداز میں دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

    فی الوقت اس اتحاد میں 117 ممالک کے 316 میڈیا ادارے شامل ہو چکے ہیں، جو "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کے فریم ورک کے تحت ایک اہم میڈیا تعاون پلیٹ فارم ہے۔

    ویڈیوز

    زبان