• صفحہ اول>>دنیا

    افغانستان کا پاکستانی فضائی حملوں میں شدید جانی نقصان کا دعوی، پاکستان کی جانب سے تردید

    (CRI)2026-03-17

    17 مارچ کو افغان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی فضائی حملوں میں دو ہزار بستروں پر مشتمل منشیات سے بحالی کے ایک ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی ہے، تقریباً 250 زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے 16 تاریخ کی شام کو کہا کہ پاکستان نے اسی رات کابل اورصوبہ ننگرہار میں فوجی تنصیبات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درستگی کےساتھ حملے کیے، جو پاکستانی شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ پاکستان نے افغان حکومت کے ترجمان کے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ پاکستانی حملوں میں منشیات سے بحالی کے ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ۔پاکستانی مؤقف کے مطابق یہ کارروائیاں محتاط انداز میں درستگی کے ساتھ کی گئیں، جن کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی ضمنی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

    ویڈیوز

    زبان