17 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان میں، بہار کا موسم ،اپنے ساتھ صرف کھلتے ہوئے پھول اور ان کی خوشبو ہی نہیں لاتا بلکہ کچھ خاص ذائقے بھی لاتا ہے ۔
شی منگ وا خود اختیار کاونٹی میں، بہار کا موسم شروع ہوتا ہے تو مقامی لوگ پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ جنگلی پھول جمع کر سکیں اور انہیں موسمی پکوانوں میں تبدیل کر سکیں۔ یہ ایک ایسی روایت ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی آرہی ہے۔سوپ سے لے کر بھنے ہوئے کھانوں تک یہ خوشبودار پھول، بہار کا ذائقہ بن کر میز کو سجا دیتے ہیں اور سیاحوں کے لیے اس علاقے کے کھانے کی منفرد ثقافت پیش کرتے ہیں۔



