17مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)جڑی بوٹیوں سے بنی مخصوص دوا کے لیپ والی چسپاں ہو جانے والی پٹی ، چینی طریقہ علاج کی صدیوں پرانی میراث کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ روایتی چینی طب کے ، " سطح سے اندرون کی جانب علاج" کے فلسفے پر کام کرتی ہے۔ احتیاط سے منتخب کی گئی جڑی بوٹیوں اور قدیم طرز کے طریقوں سے بنائی گئی قدیم دور کی دوا کے لیپ کی یہ پٹیاں اور آج کے دور کا چسپاں ہو جانے والا " ہر بل پیچ" ،چینی طب کی جدت اور جدید دور میں اس کی اہمیت کا عکاس ہے۔



