• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    جینگ جو  میں روبوٹس کی تربیت کا ادارہ ، جو انسان نما روبوٹس کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-18

    چین کے وسطی صوبے حہ نان کے شہر جینگ جو کے جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں مختلف اقسام کے انسان نما روبوٹس کو تربیت دی جا رہی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    18 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)10 مارچ کو، مختلف النوع ہیومینائیڈ روبوٹ کے 4 ایس اسٹور میں، تین روبوٹس پر مشتمل ایک بینڈ سٹیج پر آیا تو مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے 20 سے زائد حاضرین نے بھرپور تالیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا ۔

    گزشتہ جولائی میں شنگھائی میں منعقدہ ،ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس 2025 میں دستخط کردہ معاہدے کے بعد اس سٹور میں مختلف النوع ہیومینائیڈ روبوٹ کی تربیت کا یہ مرکز صرف 40 دن میں مکمل ہوا۔ حہ نان، بیجنگ اور شنگھائی کے بعد چین میں مختلف النوع ہیومینائیڈ روبوٹ کے تربیتی مرکز والا تیسرا شہر ہے ۔

    زرعی روبوٹ سیکشن میں، ایک روبوٹ کو سٹرابیریز کی زیرگی اور چھانٹنے کے کاموں کی تربیت دی گئی۔ سروس روبوٹ کے علاقے میں، ایک اور روبوٹ نے ایک ٹرینر کی مدد سے ناہموار حرکات سے ہموار حرکات تک بہتری حاصل کی۔ اس دوران، خصوصی روبوٹ زون میں، ایک روبوٹ نے حفاظتی باڑ کو عبور کرتے ہوئے ایک سمولیشن ٹنل میں معائنے اور دیکھ بھال کا کام کیا۔

    حہ نان ایمباڈیڈ انٹیلیجنس انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بزنس مینیجر چھین یانگ بتاتے ہیں کہ یہ مرکز، 'فرنٹ شاپ، بیک فیکٹری' ماڈل پر کام کرتا ہے۔ گراؤنڈ فلور صرف وزٹس کے لیے ہے جب کہ دوسری منزل پر داخلہ فیس درکار ہے، یہاں بڑے روبوٹ ماڈلز رکھے گئے ہیں تاکہ یہاں آنے والے ان کے ساتھ براہ راست تعامل کر سکیں۔ چھین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تربیتی مرکز میں، ہر روبوٹ کی تربیت کے لیے عملے کا ایک مخصوص فرد تفویض کیا جاتا ہے اور ہر حرکت کا ڈیٹا، کلاؤڈ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے تاکہ مستقبل کے اپ گریڈز کے لیے معاونت ممکن ہو سکے ۔ صرف کپڑے تہہ کرنے کے کام سے 150 ملین سے زیادہ بصری ڈیٹا پوائنٹس جمع کیے گئے ہیں۔

    اس مرکز میں 140 انسان نما روبوٹس ہیں ، جو جدید زراعت، صنعتی پیداوار اور صحت کی دیکھ بھال سمیت چھ مختلف شعبوں میں کام کرنے کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔ تربیت کو حہ نان کی 12 اہم صنعتوں اور 27 ایپلیکیشنز منظرناموں کے ساتھ احتیاط سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

    چین کے وسطی صوبے حہ نان کے شہر جینگ جو کے جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں تربیتی عملے کا رکن، روبوٹ کو چیز پکڑنے اور اسے رکھنے کی مشق کروا رہاہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں تربیتی عملے کا ایک رکن روبوٹ کو سٹرا بیری کے پودے کی کانٹ چھانٹ کی تربیت دے رہاہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں روبوٹس کی ڈانس پرفارمنس ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں روبوٹس کی ڈانس پرفارمنس ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں ایک ننھا بچہ ،روبوٹک کتے کے ساتھ کھیلنے میں مشغول ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں ایک ننھا بچہ ،روبوٹک کتے کے ساتھ کھیلنے میں مشغول ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں روبوٹ ،سمولیشن ٹنل میں معائنےو دیکھ بھال کا کام کر رہاہے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس کے تربیتی مرکز میں روبوٹ ،سمولیشن ٹنل میں معائنےو دیکھ بھال کا کام کر رہاہے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس میں، تین روبوٹس پر مشتمل ایک بینڈ سٹیج پر پر فارم کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    جونگ یوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے 4 ایس سٹور برائے مختلف النوع روبوٹس میں، تین روبوٹس پر مشتمل ایک بینڈ سٹیج پر پر فارم کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/چھانگ لی یوان)

    ویڈیوز

    زبان