
14 مارچ 2026،شنگھائی ۔کروز شپ "اڈورا فلورا سٹی" کی فضاسے لی گئی تصویر (شنہوا۔ڈنگ ٹنگ)
18 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)جہاز ساز کمپنی چائنا سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (CSSC) کے مطابق، چین کے مقامی طور پر بنائے گئے دوسرے بڑے کروز شپ کی بنیادی ساخت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ اس کو 2026 کے آخر تک حوالے کر دیا جائے گا۔
سی ایس ایس سی کے مطابق اڈورا فلورا سٹی ،شیڈول کے تحت 20 مارچ کو ڈاک سائیڈ مورنگ کے اگلے آزمائشی مرحلے کے لیے نکالا جائے گا جب کہ مئی کے آخر میں سمندری تجربات کا شیڈول طے ہے۔
141,900 ٹن کی مجموعی گنجائش کے ساتھ، یہ کروز شپ چین کی, بڑے کروز شپس تعمیر کرنے کی صلاحیت میں مزید پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔
چین کے پہلے بڑے کروز شپ، اڈورا میجک سٹی کی نسبت ، نئے جہاز میں ڈیزائن اور تعمیر کے حوالے سے کئی بہتریاں شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق، یہ جہاز 17.4 میٹر لمبا ہے، عوام کے استعمال کے حصوں میں توسیع کی گئی ہے اور جہاز پر آرام دہ سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

16 مارچ 2026،شنگھائی ۔ کروز شپ "اڈورا فلورا سٹی" کے عرشے کا منظر (شنہوا۔ڈنگ ٹنگ)

16 مارچ 2026،شنگھائی ۔ کروز شپ "اڈورا فلورا سٹی" کے کمروں کا اندرونی منظر (شنہوا۔ڈنگ ٹنگ)

16 مارچ 2026،شنگھائی ۔ کروز شپ "اڈورا فلورا سٹی" (شنہوا۔ڈنگ ٹنگ)

16 مارچ 2026،شنگھائی ۔ کروز شپ "اڈورا فلورا سٹی" کا اندرونی منظر (شنہوا۔ڈنگ ٹنگ)

16 مارچ 2026،شنگھائی ۔ کروز شپ "اڈورا فلورا سٹی" کا اندرونی منظر (شنہوا۔ڈنگ ٹنگ)



