• صفحہ اول>>تبصرہ

    ہمہ گیر عوامی طرزِ جمہوریت، انسانی سیاسی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-19

    25 فروری 2026 ۔ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور جی جوانگ ٹاؤن شپ کے گاؤں چی شان کے پارٹی سیکرٹری، یانگ یونگ (درمیان میں)، مقامی رہائشیوں سے ان کی آرا لے رہے ہیں۔ (تصویر/کھوآئی چھوانگ)

    25 فروری 2026 ۔ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور جی جوانگ ٹاؤن شپ کے گاؤں چی شان کے پارٹی سیکرٹری، یانگ یونگ (درمیان میں)، مقامی رہائشیوں سے ان کی آرا لے رہے ہیں۔ (تصویر/کھوآئی چھوانگ)

    چین کے حالیہ "دو سیشنز" نے عالمی برادری کے لیے چینی جمہوریت کو عملی شکل میں دیکھنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔ اس سال کے "دو سیشنز" کے دوران، چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026–2030) کا مسودہ عالمی برادری کی دلچسپی کا مرکز تھا۔ تقریباً 3,000 این پی سی نمائندوں اور 2,000 سے زائد سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے اراکین نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے، عوامی آوازوں کو ملک کے اعلیٰ مشاورتی اداروں تک پہنچایا۔اس طرح سے عوام کی خواہشات اور توقعات کو مکمل طور پر قومی ترقی کی حکمت عملی میں شامل کیا گیا ہے جس سے ہمہ گیر عوامی طرزِ جمہوریت کی متحرک نوعیت اجاگر ہوتی ہے۔

    مسودہ سازی کے عمل میں آن لائن مشاورت بھی شامل تھی جس کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین سے 3.113 ملین سے زیادہ تجاویز حاصل کی گئیں۔ حکومت کے تمام محکموں نے عوامی مسائل پر تجاویز کو مرتب اور درجہ بند کیا، جن میں تعلیم تک آسان رسائی، بہتر روزگار اور بزرگوں کی دیکھ بھال کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

    27 جنوری 2026 ۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر یی چھون کی ایک کمیونٹی میں ، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کےیی چھون میونسپل کمیٹی کی رکن (درمیان) یہاں کے رہائشیوں سے کمیونٹی انتظام کے بارے میں میدان سروے کر رہی ہیں۔ (تصویر/جو لیانگ)

    27 جنوری 2026 ۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر یی چھون کی ایک کمیونٹی میں ، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کےیی چھون میونسپل کمیٹی کی رکن (درمیان) یہاں کے رہائشیوں سے کمیونٹی انتظام کے بارے میں میدان سروے کر رہی ہیں۔ (تصویر/جو لیانگ)

    منصوبے کی تیاری کے وقت ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پارٹی اور حکومت کی کوششیں عوام کی خواہشات کے ساتھ ہم آہنگ ہوں، چین نے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو وسیع عوامی مشاورت کے ساتھ یکجا کیا۔ "دو سیشنز" کے ذریعے، دنیا نے دیکھا ہے کہ چینی عوام کی جمہوری عمل میں شرکت کی خواہش میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ شرکت کی وسعت اور گہرائی بھی بڑھ رہی ہے نیز شمولیت کے طریقے اور انداز بھی زیادہ متنوع ہوتے جا رہے ہیں۔لاطینی امریکہ کے ایک صحافی اپنا مشاہدہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ چین کے "دو سیشنز" میں تمام قومیتی گروہوں اور معاشرے کے مختلف شعبوں، بشمول تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اراکین کو اکٹھا کیا جاتا ہے، تاکہ متنوع آوازیں سنی جا سکیں۔

    ایکو لوجیکل اور ماحولیاتی کوڈ، قومیتی اتحاد وترقی کے فروغ کے قانون اور قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کے قانون جیسے مسودوں کی بحث نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے درمیان تعامل نیز عوامی رائے کے ساتھ قانون سازی کے عمل کے انضمام کو بھی واضح طور پر پیش کیا۔ ایکو لوجیکل اور ماحولیاتی کوڈ کے مسودے کی تیاری میں، عوامی مشاورت کے چار ادوار شامل تھے اور 7,000 سے زائد شرکاء سے 20,000 سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں، جن میں سے بہت سی تجاویز کو محتاط ےجزےیے اور مشاورت کے بعد مسودے میں شامل کیا گیا۔

    چین کے جمہوری عمل کا عمیق جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ حقیقی اور مؤثر جمہوریت موثر حکمرانی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔2025 میں، ریاستی کونسل کے محکموں نے قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں کی طرف سے جمع کروائی گئی 8,754 تجاویز اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اراکین کی 4,868 تجاویز کو بروقت نمٹایا۔ ریاستی کونسل کے محکموں نے قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اراکین کی طرف سے پیش کردہ 4,900 سے زیادہ تجاویز کو اپنایا اور 2,200 سے زیادہ متعلقہ پالیسی اقدامات متعارف کرائے۔

    شمال مغربی چین کے صوبے گانسو کے لین شیا پریفیکچر سے قومی عوامی کانگریس کے ایک نمائندے نے کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے پہاڑوں اور وادیوں سے گزرتی ایک ہائی وے تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی۔ مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کی ڈسٹرکٹ یین جو کے شہر ننگ بو میں ووٹنگ کا ایک نظام اپنایا گیا، جہاں عوام تجویز دیتے ہیں، نمائندے فیصلہ کرتے ہیں، حکومت عمل درآمد کرتی ہے اور عوام جائزہ لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں طلبہ کے اسکول جانے کے راستے پر ایک محفوظ راستہ تعمیر کیا گیا۔ یہ صرف دو مثالیں ہیں کہ کس طرح بنیادی سطح سے آنے والی تجاویز کا جواب دیا جاتا ہے، نگرانی کی جاتی ہے اور عمل کیا جاتا ہے، جو آخر کار لوگوں کو عملی فوائد فراہم کرتی ہیں۔

    حونگ وون- سوک، جنوبی کوریا کی ایک ماہر ہیں جو کئی سالوں سے شنگھائی میں رہائش پذیر ہیں۔ انہیں سی پی پی سی سی شنگھائی کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے کئی بار مدعو کیا جا چکا ہے۔ ان کی رائے میں چین کی ہمہ گیر عوامی طرزِ جمہوریت ،لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ جب انہیں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تو وہ ان کے حوالے سے آواز اٹھا سکتے ہیں؛ ان کی آوازیں سنی جاتی ہیں اور ان کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ یہ عمل لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    6 مارچ 2026 ۔ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوران،اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی نمائندگان 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودے پر تبادلہِ خیال کر رہی ہیں۔ (تصویر/وینگ چی یو)

    6 مارچ 2026 ۔ 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوران،اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی نمائندگان 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودے پر تبادلہِ خیال کر رہی ہیں۔ (تصویر/وینگ چی یو)

    چین کی ہمہ گیر عوامی طرزِ جمہوریت، ان ممالک کی جمہوریت کی اقسام کے مقابلے میں واضح طور پر مختلف ہے جو جمہوریتیں بتدریج "رسمی" ہو گئی ہیں یا صرف "نعرہ" بن کر رہ گئی ہیں۔ چینی طرز کی جمہوریت ، بین الاقوامی برادری کو جمہوریت کے مؤثر طریقوں کے بارے میں سوچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

    جمہوریت کوئی زیور یا سجاوٹ کا لیبل نہیں ہے؛ یہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے۔ ایک ایسا نظام جس میں لوگ صرف اپنی خواہشات کا اظہار تو کر سکیں لیکن انہیں حقیقت میں تبدیل نہ کر سکیں، حقیقی جمہوریت نہیں ہے۔ چین کی جمہوریت عوام کی جمہوریت ہے اور عوام کا ملک کے مالک ہونے کا درجہ اس کی حقیقت اور مرکز ہے۔یہ جمہوریت کی ایک ایسی صورت ہے ، جو چین کی اپنی سرزمین سے ابھری ہے اور یہ پھل پھول رہی ہے، جس نے ان ترقی پذیر ممالک کے مابین اعتماد کو بڑھایا ہے ،جو اپنے قومی حالات کے مطابق جمہوری ترقی کے راستوں کی تلاش میں ہیں۔

    جمہوریت انسانیت کی ایک مشترکہ قدر ہے اور تمام ممالک کے لوگوں کا حق ہے۔ چین، مکمل عمل کی عوامی جمہوریت کو مستحکم طور پر آگے بڑھائے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھ کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ ممالک مل کر انسانی سیاسی تہذیب کی ترقی میں نئے تعاون فراہم کرتے ہوئے وسیع، حقیقی اور مؤثر جمہوریت کے حصول کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان