
26 مارچ 2026 کی سہ پہر، چین کی قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی قصبے بو آؤ میں ،بوآؤ فورم فار ایشیا 2026 کے سالانہ اجلاس میں شریک چینی اور غیر ملکی کاروباری نمائندوں کے ساتھ ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا ۔
چاؤ لہ جی نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں طویل مدتی اور فعال حمایت اور شرکت پر کاروباری نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے اور کھلے پن، جامع اور غیر امتیازی بین الاقوامی تعاون پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس طویل مدتی مستحکم ترقی حاصل کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط محرک قوت فراہم کرنے کا اعتماد اور صلاحیت ہے۔ انہوں نے تمام ممالک کے کاروباری اداروں کا چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے مواقعوں کا اشتراک کرنے کا خیرمقدم کیا۔
کاروباری نمائندوں نے چین کی ترقی کے امکانات پر اپنے اعتماد اور توقعات کا اظہار کیا۔



