• صفحہ اول>>کاروبار

    جذباتی قدر کی بنیاد پر صارفین کی مارکیٹ کو ملا فروغ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-30

    30 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026 کے آغاز میں چینی سوشل میڈیا پر جذباتی قدر پر مبنی کھپت نے زور پکڑا، جو نوجوانوں کے لیے اظہارِ خیال اور سکون حاصل کرنے کا ایک نیا ذریعہ بن کر ابھری۔

    بیجنگ میں کام کرتی، 1990 کی دہائی میں پیدا ہوئیں، چھیاو زِی یان کا کہنا ہے،"ہفتے کے دوران میں خود کو نئی متعارف شدہ کو-برانڈڈ دودھ چائے سے ٹریٹ دیتی ہوں اور اختتامِ ہفتہ پر میں روایتی غیر مادی ثقافتی ورثے کی دستکاری سیکھتی ہوں۔ یہ معمول مجھے سکون پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔"

    شنگھائی یوتھ اینڈ چلڈرن ریسرچ سنٹر اور دیگر تنظیموں کے ذریعے مشترکہ طور پر جاری کردہ 2025 کی ایک رپورٹ جنریشن Z (1997اور 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے) میں جذباتی کھپت کے حوالے سے ، پانچ سرفہرست زمروں کی نشاندہی کرتی ہے جو جذباتی قدر فراہم کرتے ہیں۔ ان میں جسمانی مصنوعات جیسے نرم کھلونے، خوشبودار اشیاء اور تناؤ سے نجات کے آلات، تجربات پر مبنی اخراجات جیسے کنسرٹ، اسٹینڈ اپ شوز اور نفسیاتی مشاورت؛ سماجی کھپت؛ ڈیجیٹل کھپت؛ اور کو-برانڈڈ مصنوعات اور آئی پی (فکری ملکیت) تعاون کی خریداری شامل ہیں۔

    28 دسمبر 2024۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شاپنگ مال میں پاپ مارٹ اسٹور پر صارفین بلائنڈ باکسز کا انتخاب کرتے ہوئے۔ (شِنہوا/شی ای یفے)

    28 دسمبر 2024۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شاپنگ مال میں پاپ مارٹ اسٹور پر صارفین بلائنڈ باکسز کا انتخاب کرتے ہوئے۔ (شِنہوا/شی ای یفے)

    پرلر بیڈ کرافٹ نوجوانوں میں مقبول ہو رہا ہے۔ چاہے خود استعمال کے لیے بنائے جائیں یا دوستوں کو تحفے کے طور پر دیے جائیں، یہ ہاتھ سے بنی اشیاء ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ کو فروغ دے رہی ہیں جو جذباتی قدر کو تجارتی صلاحیت سے یکجا کرتی ہے۔

    چین کے ای-کامرس پلیٹ فارم مئے ٹھوان کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2026 کے آغاز سے پلیٹ فارم پر پرلر بیڈ کرافٹ کی تلاش میں سال بہ سال دس گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، اور ٹرانزیکشن آرڈرز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ 20 سے 25 سال کی عمر کے افراد اس سرگرمی کی تلاش کرنے والوں میں تقریباً 40 فیصد ہیں۔ دریں اثنا، پالتو جانوروں کی فوٹوگرافی کی تلاش میں بھی سال بہ سال 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

    آن لائن ویڈیو اور آڈیو مواد جذباتی کھپت کو ابھارنے اور بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ تاریخی مہاکاوی ٹی وی سیریز" Swords into Plowshares" (تلواروں سے ہل تک) جو اس سال کے آغاز میں نشر ہوئی، نے متعلقہ کتابوں کی فروخت میں اضافہ کیا۔ کانسی کی مچھلی کی شکل والی ٹیلی سے متاثر تخلیقی ثقافتی مصنوعات، جیسا کہ اس سیریز میں دکھائے جانے والے سرکاری شناختی ٹوکن، 24 گھنٹوں کے اندر لاکھوں عدد فروخت ہوئیں۔ دریں اثنا، فلم بندی کی جگہ، مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کے شہر ہانگ جو نے جشن بہارکے دوران سفری بکنگ میں سال بہ سال 31 فیصد اضافہ دیکھا۔

    مختصر ویڈیوز اور مائیکرو ڈراموں نے بھی 2025 میں دھماکہ خیز ترقی کا تجربہ کیا، جس میں مقامی صارفین کی تعداد 700 ملین کے قریب پہنچ گئی اور مارکیٹ کی قیمت 100 بلین یوآن (14.52 بلین ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔

    مارکیٹ ریسرچ فرم iiMedia Research نے رپورٹ کیا کہ چین کی "جذباتی معیشت" کا مارکیٹ پیمانہ 2024 میں 2.3 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا اور 2029 تک 4.5 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کا امکان رکھتا ہے۔

    2024 میں، "گوزی" معیشت (انگریزی لفظ "goods" پر ایک صوتی پن سے ماخوذ ایک اصطلاح جس سے مراد اینیمے، موسیقی اور گیمنگ سے منسلک اسپن آف تجارتی سامان ہے) کا مارکیٹ پیمانہ 168.9 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 40.63 فیصد زیادہ ہے۔

    نانکائی یونیورسٹی کے پروفیسر جو جی چھیانگ نے کہنا ہے کہ،"فکری ملکیت پر مبنی تخلیقی ثقافتی مصنوعات تیار کرنا جذباتی کھپت کو توانائی بخشنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔"

    گوزی معیشت مجازی دنیا میں جذباتی ہم آہنگی کو حقیقی دنیا کی کھپت میں بدلنے کے لئے فکری ملکیت کا استعمال کرتی ہے۔ قابلِ جمع اشیاء، انٹرایکٹو تجربات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے، یہ جنریشن Z کی جذباتی ضروریات، اظہار خیال اور تعلق کے احساس کو پورا کرتی ہے۔

    شنگھائی یوتھ اینڈ چلڈرن ریسرچ سینٹر میں ڈیٹا انوویشن لیب کی سربراہ بائی شوئے نے کہا،"جذباتی کھپت محض ایک مارکیٹ سرگرمی سے زیادہ ہے؛ یہ ثقافتی شناخت کا ایک ذریعہ بھی ہے۔"

    آگے دیکھتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی بھرپور روایتی ثقافت کو بروئے کار لانا اور اسے جدید، جذباتی طور پر اثر انگیز فکری ملکیت میں تبدیل کرنا جذباتی کھپت میں جدت طرازی کا ایک بڑا محرک ہوگا۔

    جذباتی کھپت تجارتی جگہوں، صنعتی ماحولیاتی نظام، اور روزگار اور کاروبار کے ماڈلز کو بھی تبدیل کر رہی ہے، جس سے علاقائی معاشی ترقی میں نئی توانائی پیدا ہو رہی ہے۔

    گوزی اسٹورز، نائٹ اسکولز اور تناؤ سے نجات کی جگہیں متعارف کروا کر، شنگھائی کے بائیلیان زیڈ ایکس کریٹیو سینٹر جیسے پرانے شاپنگ مالز نے فی مربع میٹر آمدنی میں دوگنا یا چار گنا تک اضافہ کیا ہے۔ ڈوئن (Douyin) کے ای-کامرس ڈویژن کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے سال کے دوران، جذباتی کھپت کے شعبے میں 9,800 سے زیادہ کاروباری اداروں نے فروخت کو صفر سے کئی ملین یوآن تک بڑھایا۔

    ویڈیوز

    زبان