• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    چین کے شی زانگ میں سابقہ جاگیردارانہ نظام میں غلام بننے والے ، آج ایک نئی زندگی سے ہمکنار

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-31

    16 مارچ، 2026۔ جنوب مغربی چین کے شی زانگ کے شہر شاننان کے گاؤں کیرپا میں، نگاونگ ڈولما اپنے گھروالوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف۔(شِنہوا / جِگمی ڈورجے)

    16 مارچ، 2026۔ جنوب مغربی چین کے شی زانگ کے شہر شاننان کے گاؤں کیرپا میں، نگاونگ ڈولما اپنے گھروالوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف۔(شِنہوا / جِگمی ڈورجے)

    31 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)82سالہ نگاونگ ڈولما، جنوب مغربی چین کے شی زانگ کے شہر شاننان کےگاؤں کیرپا میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا بچپن مشکلات سے بھرا تھا کیونکہ وہ سات سال کی عمر سے ہی اپنے والدین کے ساتھ جاگیرداروں کی خدمت کر رہی تھیں۔

    ایک غلام کے طور پر، ان کا روزانہ کا کام مویشی چرانا تھا۔ وہ سارا سال ننگے پاؤں دوڑتی شدید گرمی اور کڑاکے کی سردی برداشت کرتی تھیں۔ یہاں تک کہ جب ان کے پاؤں پھٹ جاتے تھے وہ تب بھی ایک لمحہ آرام کرنے کی جرات نہیں کرسکتی تھیں۔ سارا دن سخت محنت کرنے کے بعد، ان کے خاندان کو خوراک کے لیے صرف تھوڑی سی جو ملتی تھی۔ پورا خاندان سال بھر بھوک کا شکار رہتا تھا، اور ان کے کپڑے پیوندوں سے بھرے ہوتے تھے۔ نئے کپڑے پہننا ان کے لیے ایک ناقابلِ حصول خواب تھا۔

    1959 میں شی زانگ میں جمہوری اصلاحات کے بعد لاکھوں جاگیردارانہ غلاموں کو آزادی ملی اور ان کی زندگی حقیقت میں بہتری کی طرف گامزن ہوئی۔

    آج کل، نگاونگ ڈولما ایک مستحکم اور آرام دہ زندگی گزار رہی ہیں، جہاں کھانے پہننے کی کوئی فکر نہیں، اور کوئی بھی ان کے خاندان کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتا۔

    نگاونگ ڈولما نے کہا، "مجھے جو زندگی اب ملی ہے، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ پرانے شی زانگ کی تمام تلخیاں چکھنے کے بعد، میں جانتی ہوں کہ آج کی زندگی کتنی قیمتی ہے۔" 

    16 مارچ، 2026۔جنوب مغربی چین کے شی زانگ کے شہر شاننان میں نگاونگ ڈولما (بائیں جانب) موسم بہار کی ہل چلانے کی تقریب کے دوران دیہاتیوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہوئیں۔ (شِنہوا / جِگمی ڈورجے)

    16 مارچ، 2026۔جنوب مغربی چین کے شی زانگ کے شہر شاننان میں نگاونگ ڈولما (بائیں جانب) موسم بہار کی ہل چلانے کی تقریب کے دوران دیہاتیوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہوئیں۔ (شِنہوا / جِگمی ڈورجے)

    16 مارچ، 2026۔ جنوب مغربی چین کے شی زانگ کےشہر شاننان میں نگاونگ ڈولما (مرکز) اپنے گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ تصویر بناتی ہوئیں۔ (شِنہوا / جِگمی ڈورجے)

    16 مارچ، 2026۔ جنوب مغربی چین کے شی زانگ کےشہر شاننان میں نگاونگ ڈولما (مرکز) اپنے گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ تصویر بناتی ہوئیں۔ (شِنہوا / جِگمی ڈورجے)

    ویڈیوز

    زبان