8 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)2 اپریل کی سہ پہر، پاکستانی تھنک ٹینک 'پاکستان چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل' (PCECC) نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں "چینی طرز کی جدیدیت: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت، شاندار وژن اور مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ چین اور پاکستان کے تقریباً 40 سفارت کاروں، محققین، کاروباری شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سیمینار میں شرکت کی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے عملی سفر اور شاندار کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل کے صدر بایزید کاسی سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/جاؤ ای پھو)
پاکستان چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل کے صدر بایزید کاسی نے کہا کہ چین کا عروج ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے وضع کردہ واضح سٹریٹجک منصوبہ بندی، ریاستی نظام اور عوام پر مرکوز ترقیاتی نظریے میں پیوست ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے چینی طرز کی جدیدیت کے نظریے کو سمجھنا اور اس کی کامیابیوں سے سیکھنا انتہائی اہم ہے۔
سیمینار میں شریک مہمانوں کی رائے میں ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں، چین نے "بے مثال اور تاریخی ترقیاتی کامیابیاں" حاصل کی ہیں، جن میں 800 ملین عوام کو مکمل طور پر غربت سے نکالنا، سماجی تحفظ کے نظام کا قیام اور بہتری، تیز رفتار صنعت کاری کا حصول، مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنا اور عالمی سطح پر سائنسی و تکنیکی ترقی میں سبقت لے جانا شامل ہیں۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ چین کا ترقیاتی سفر انسانی معاشرے کی طرزِ حکمرانی، استحکام اور جامع ترقی کے لیے قابلِ قدر تجربات فراہم کرتا ہے۔

سیمینار کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/جاؤ ای پھو)

سیمینار کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/جاؤ ای پھو)



