اپریل کی سہ پہر ، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔تقریباً پینتالیس منٹ سے زائد جاری رہنے والی اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران شہباز شریف نے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا، جنہوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش قبول کی۔
وزیراعظم پاکستان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی نیک کلمات کا اظہار کیا۔
مسعود پزشکیان نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔



