کریملن کی 9 اپریل کی اطلاع کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر عارضی فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ فائر بندی ماسکو وقت کے مطابق 11 اپریل کی سہ پہرچار بجےسے 12 اپریل کی نصف شب تک جاری رہے گی۔ روسی وزیر دفاع بیلوسوف اور چیف آف جنرل اسٹاف گیراسیموف کو اس دوران تمام سمتوں میں فوجی آپریشن بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روسی صدر نے یہ بھی ہدایت کی کہ فوج دشمن کی اشتعال انگیزیوں اور جارحیت پر مبنی کارروائیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار رہے۔ روس نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ یوکرین بھی فائر بندی پر عمل کرے گا۔ اس حوالے سے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "یوکرین نے بارہا کہا ہے کہ ہم مساوی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے اس سال ایسٹر کی تعطیلات کے دوران فائر بندی کی تجویز پیش کی ہے اور اس کے مطابق عمل کریں گے۔"



