
پھو آر کے علاقے میں کوہِ جینگ مائی پر کسان ، چائے کی تازہ پتیاں سورج کی روشنی میں قدرتی طور پر خشک ہونے کے لیے بانس کے تھالوں میں پھیلا رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ شعبہ تشہیر ،چینی کمیونسٹ پارٹی لان ٹسانگ لا حو خود مختار کاؤنٹی کمیٹی)
10 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)کوہِ جینگ مائی میں آباد لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر بانس کے چپٹے تھالوں میں پھیلی ہوئی تازہ چائے کی پتیاں، چائے کے باغات کے ساتھ ایک ہزار سال سے زائدعرصے سے آباد کمیونٹیز کی ایک روایت ہے جو ان کی حکمت کی عکاس ہے ۔
گاؤں کی رہائشی شیان گونگ اور ان کا خاندان مل کر سکون اور احتیاط کے ساتھ ، چائے کی نرم پتیوں کو چپٹے بانس کی ٹوکریوں میں یکساں طور پر پھیلاتے ہیں۔ چھتیں پتیوں کو خشک ہونے کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرتی ہیں، سورج کی و افر روشنی اور ہوا کا قدرتی بہاؤ، بانس کی ٹوکریوں اور مٹی کی ٹائلز کے درمیان خلا ،نمی کو جمع ہونے سے روکتا ہے، جس سے ہر پتے کو دھیرے دھیرے اور یکساں طور پر خشک ہونے کا وقت ملتا ہے۔
پھو آر میں کوہِ جینگ مائی کے قدیم چائے کے جنگلات کا ثقافتی منظرنامہ" ستمبر 2023 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ یہ دنیا میں چائے کے موضوع پر پہلا عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، کوہِ جینگ مائی پر چائے کی کل پیداوار کی زمین اب 114,800 مُو (7,653 ہیکٹر) سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں 28,000 مُو چائے کے قدیم جنگلات اور 86,600 مُو ماحولیاتی اور جدید باغات شامل ہیں۔
اس سال بہار کی چائے کی پیداوار کا اندازہ 3,947 ٹن تک لگایا گیا ہے، جس میں سے 511 ٹن قدیم چائے کے باغات سے حاصل ہوگی، جس کی مالیت کا تخمینہ 397 ملین یوان (57.89 ملین ڈالر) ہے۔
ان اعداد و شمار کے پیچھے نہ صرف چائے کی ایک کامیاب صنعت ہے بلکہ صدیوں پرانی چائے کی ثقافت کی دیر پا حیات بھی موجود ہے۔

پھو آر میں کوہِ جینگ مائی میں چھتوں پر چائے کی تازہ پتیاں سورج کی روشنی میں خشک ہونے کے لیے بانس کے تھالوں میں پھیلا کر رکھی گئی ہیں۔ (تصویر بشکریہ شعبہ تشہیر ،چینی کمیونسٹ پارٹی لان ٹسانگ لا حو خود مختار کاؤنٹی کمیٹی)

پھو آر میں کوہِ جینگ مائی کا فضائی منظر۔(تصویر بشکریہ شعبہ تشہیر ،چینی کمیونسٹ پارٹی لان ٹسانگ لا حو خود مختار کاؤنٹی کمیٹی)

پھو آر کے علاقے میں کوہِ جینگ مائی پر کسان ، چائے کی پتیوں کو خشک ہونے کے لیے بانس کے تھالوں میں پھیلا رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ شعبہ تشہیر ،چینی کمیونسٹ پارٹی لان ٹسانگ لا حو خود مختار کاؤنٹی کمیٹی)

پھو آر کے علاقے میں کوہِ جینگ مائی پر ایک نوجوان خاتون اس علاقے کی روایات کے مطابق، چائے کی تازہ پتیاں سورج کی روشنی میں قدرتی طور پر خشک ہونے کے لیے بانس کے تھالوں میں پھیلا رہی ہے۔ (تصویر بشکریہ شعبہ تشہیر ،چینی کمیونسٹ پارٹی لان ٹسانگ لا حو خود مختار کاؤنٹی کمیٹی)



