• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات

    (CRI)2026-04-11

    مقامی وقت کے مطابق 11 اپریل کی صبح، ایران کے پالیمانی اسپیکر باقر قالیبا ف کی قیادت میں ایرانی مذاکراتی وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔ ادھر مقامی وقت کے مطابق 10 اپریل کو امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات میں شرکت کے لیے 'ایئر فورس ٹو' کے ذریعے اسلام آباد روانگی اختیار کی۔

    مقامی وقت کے مطابق 10 اپریل کو، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ امن معاہدہ نہیں ہو سکا تو امریکہ مزید سخت فوجی کارروائی کو دوبارہ شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے اہم موقع ثابت ہوں گے۔

    ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے 10 اپریل کو سوشل میڈیا پر کہا کہ اس وقت تک ایران اور امریکہ کے درمیان دو متفقہ نکات نافذ نہیں ہوئے ہیں جس میں لبنان میں جنگ بندی، اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ دونوں اقدامات امریکہ اور ایران کے مذاکرات شروع ہونے سے قبل مکمل ہونا ضروری ہیں۔

    ایران کی مسلح افواج کی خاتم الانبیاء مرکزی کمانڈ نے 10 اپریل کو کہا کہ چونکہ امریکہ اور اسرائیل نے ماضی میں متعدد بار عہد شکنی کی ہے ، اس لیے ایران کی مسلح افواج ابھی بھی مکمل طور پر چوکس ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان