• صفحہ اول>>دنیا

    وزیر اعظم پاکستان اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ملاقات

    (CRI)2026-04-12

    پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق 11 اپریل کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار، اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔

    پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی اور ایرانی وفود کی تعمیری رابطوں کے لیے عزم کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں دیرپا امن کے ہدف کی جانب پیش رفت میں پاکستان دونوں فریقوں کے لیےتعاون فراہم کرنے کا منتظر ہے۔

    ویڈیوز

    زبان