• صفحہ اول>>دنیا

    روس اور یوکرین کا اپنے مخا لف اہداف پر کامیاب حملوں کا دعویٰ

    (CRI)2026-04-13

    مقامی وقت کے مطابق 11 اپریل کو، روس کی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دن میں روسی افواج نے یوکرین میں یوکرینی فوج کے استعمال کے لئے صنعتی، توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے اہداف، خودکار کشتیوں اور دور دراز پرواز کے ڈرونز کے اسٹورز، اور 152 علاقوں میں یوکرینی مسلح افواج اور غیر ملکی فوجیوں کے عارضی تعیناتی کے مقامات پر حملے کئے۔ روسی اطلاعات کے مطابق اس کے فضائی دفاعی نظام نے 12 فضائی ٹارگٹڈ بم گرائے اور 259 فکسڈ ونگ ڈرونز مار گرائے۔

    یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اسی دن بتایا کہ گزشتہ ایک دن میں مختلف محاذوں پر 173 جھڑپیں ہوئیں۔ یوکرینی فوج نے روسی فوج کے کئی افراد ،سازوسامان کے اسٹوریج کے مقامات اور ڈرون کنٹرول پوائنٹس پر حملے کئے اور روسی فوج کے 2014 ڈرونز گرائے۔ اس کے علاوہ یوکرین کی نیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل نے 11 تاریخ کو اطلاع دی کہ اسی روز صبح روس میں ایک تیل کا اسٹور اور ایک پائپ لائن اسٹیشن، یوکرینی فوج کے حملوں کا نشانہ بنے۔

    ویڈیوز

    زبان