مقامی وقت کے مطابق 18 اپریل کو، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ سیلاب سے 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ 12 دنوں میں سیلاب کی وجہ سے 93 افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں 1700 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں جنہیں دیکھ بھال کی فوری ضرورت ہے۔اس دوران ہزاروں مکانات تباہ ہوئے اور فصلوں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ 25 مارچ سے افغانستان کے بیشتر علاقےمسلسل تیز بارش اور طوفان کی زد میں ہیں اور پہاڑی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے۔



