• صفحہ اول>>دنیا

    نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کی سازش کا اصل چہرہ بے نقاب

    (CRI)2026-04-20

    دنیا بھر میں سازشوں، دراندازیوں اور تخریب کاری میں مصروف ایک غیر سرکاری تنظیم نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی، این ای ڈی نے حال ہی میں اپنی 2025 کی سالانہ رپورٹ جاری کی، جس سے ایک بار پھر "دوسری امریکی سی آئی اے" کے نام سے بدنام اس تنظیم کی طرف توجہ مبذول ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں امریکہ کی بیرونی مداخلت سے متعلق مالی رقوم کے بہاؤ اور منصوبوں کی تقسیم سمیت متعدد تفصیلات سامنے آئی ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ کی جانب سے "مداخلت" کرنے کے لیے "جمہوریت کا نام" استعمال کیا جاتا ہے۔

    تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق،این ای ڈی کا سالانہ بجٹ 2025 میں تقریباً 315 ملین ڈالر تک جا پہنچا ۔ عالمی اقتصادی اتار چڑھاؤ کے باوجود،امریکی حکومت کی جانب سے اس ادارے کے لیے فنڈنگ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور اسے "غیر معمولی اضافہ" قرار دیا جا رہا ہے۔ پراجیکٹس کی تقسیم کے لحاظ سے، 2025 میں 1900 سے زیادہ منصوبوں کی فنڈنگ کی گئی، جو دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک کا احاطہ کرتے ہیں، اور ان میں ایشیا سرفہرست ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایشیا میں این ای ڈی کی کل سرمایہ کاری 53 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ چین کے خلاف متعلقہ منصوبوں کی رقم 13 ملین امریکی ڈالر ہے۔

    این ای ڈی کی 2025 کی سالانہ رپورٹ ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ بظاہر یہ ادارہ ایک این جی او کی حیثیت رکھتا ہے، تاہم، اس کی 84 فیصد سے زیادہ فنڈنگ براہ راست امریکی ٹیکس دہندگان سے آتی ہے، اور اس کا بنیادی مشن ہمیشہ سے امریکی عالمی حکمت عملی کے ساتھ تعاون کرنا اور "جمہوریت کے نام " پر "مداخلت" کو انجام دینا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان