• صفحہ اول>>دنیا

    عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے چین-امریکہ تعاون سے دنیا میں مزید استحکام کی توقعات

    (CRI)2026-05-14

    چین اور امریکا کے صدور کے درمیان حالیہ ملاقات عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اس پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    سنگاپور کے بزنس ٹائمز کے مطابق، بیجنگ میں چین اور امریکا کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات 2026 میں اب تک بین الاقوامی تعلقات کی سب سے اہم ملاقات ہے۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ کی یہ ملاقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات کے لیے سمت کا تعین کرے گی۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کا کہنا ہے کہ جب دنیا کی دو بڑی معیشتیں اور دو طاقتور ترین ممالک ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں تو دنیا میں تحفظ کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے ماہرِچینی امور اسکاٹ کینیڈی کا ماننا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران متعدد مغربی رہنما تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بیجنگ کا دورہ کر چکے ہیں۔ یہ دورے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ کے قریبی اتحادیوں سمیت کئی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ چین سے الگ ہونا کوئی آپشن نہیں ہے۔ قازقستان کے اخبار آستانہ ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو ثقافتی تنوع کے احترام کی وکالت کرتا ہے اور کسی ایک ماڈل کو دوسروں پر مسلط کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان