• صفحہ اول>>دنیا

    یوکرین  پر   روس کا   انتہائی شدید  حملہ   ،    زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر یوکرین  کا  حملہ

    (CRI)2026-05-15

    یوکرین کے صدر زیلنسکی نے 14 مئی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ 13 مئی کی صبح روسی فوج کی طرف سے یوکرین کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے ساتھ روس کی جانب سے مجموعی طور پر 1560 سے زیادہ ڈرونز داغے گئے ہیں۔ یوکرینی حکام نے کہا کہ یہ تصادم کے شروع ہونے سے لے کر اب تک روسی فوج کی طرف سے کیے جانے والے سب سے بڑے فضائی حملے ہیں۔

    یوکرین کی فضائیہ کی اطلاع کے مطابق، 13 مئی کی شام 6 بجے سے روسی فوج نے مسلسل 56 میزائل اور 675 ڈرونز داغے اور یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کا مرکزی ہدف دارالحکومت کیف تھا جب کہ جنوبی علاقے اودیسہ کے ریلوے نظام اور بندرگاہ پر بھی حملے کیے گئے۔

    مقامی وقت کے مطابق 14 مئی کو، زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق یوکرینی مسلح افواج کے ڈرونز نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اردگرد کے علاقے پر حملہ کیا جس میں پلانٹ سے 100 میٹر فاصلے پر، عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے۔

    ویڈیوز

    زبان