• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چو چھیوئی  2   کیریئر    راکٹ کے  " اپ گریڈڈ  ورژن" کی کامیاب لانچنگ

    (CRI)2026-05-15

    14 مئی کو صبح 11 بجے، چو چھوئی 2 کا اپ گریڈڈ ورژن وائی 5 کیریئر راکٹ ، ڈونگ فینگ کمرشل ایرو اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا۔ راکٹ کی پوری پرواز معمول کے مطابق رہی اور اس کا دوسرا حصہ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو ا ، جس سے فلائٹ ٹیسٹ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ۔ یہ مشن چو چھوئی-2 کیریئر راکٹ کی دوسری پرواز تھی۔

    اس کامیاب لانچنگ سے ثابت ہوا کہ چو چھوئی-2 اب بھاری پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے اور ایک ہی راکٹ کے ذریعے متعدد سیٹلائٹس بھیجنے کے قابل ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت "ایرو اسپیس " کو ایک نئی ابھرتی ہوئی صنعتی بنیاد بنانے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی، اور مستقبل میں بڑے سیٹلائٹ نیٹ ورک منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک مضبوط، قابلِ اعتماد لانچ کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان