• صفحہ اول>>دنیا

    چین اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات سے تعاون کا مثبت پیغام سامنے آیا ہے، بین الاقوامی میڈیا

    (CRI)2026-05-18

    بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے چین اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین-امریکہ تعاون کی مضبوطی عالمی اہمیت کی حامل ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے حالیہ دنوں چین۔امریکہ سربراہی ملاقات اور دیگر دوطرفہ سرگرمیوں پر مسلسل رپورٹس شائع کیں۔رپورٹس میں کہا گیا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی نئی تشکیل میں تعاون کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے اور محدود مسابقت ، قابل کنڑول تنازعات اور متوقع امن پر بھی زور دیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک سفارتی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

    جرمنی کے ٹیلی ویژن چینل 'ڈوئچے ویلے' نے 14 تاریخ کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جرمن کاروباری حلقے ان مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور چین۔امریکہ تعاون سے مزید مثبت نتائج کے منتظر ہیں۔ کچھ بین الاقوامی ذرائع ابلاع نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے روابط پر خصوصی توجہ دی ہے۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں ربوٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کے انٹرویوز بھی کیے ہیں۔

    میڈیا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں چین اور امریکہ کے درمیان مسابقت بدستور موجود ہے، تاہم سربراہی ملاقات میں اختلافات کو "تعمیری انداز میں قابو میں رکھنے" کے عزم نے عالمی منڈیوں میں پائی جانے والی بے یقینی اور خوف میں نمایاں کمی کی ہے، جس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

    ویڈیوز

    زبان