• صفحہ اول>>دنیا

    جاپانی شہریوں کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر حکومتی پابندی کے خاتمے کی مخالفت

    (CRI)2026-05-19

    حال ہی میں، جاپانی حکومت نے "دفاعی سازوسامان کی منتقلی کے تین اصول" اور اس کے آپریشنل رہنما خطوط میں ترمیم کرنے کے لیے کابینہ کی ایک قرارداد منظور کی، جو اصولی طور پر مہلک ہتھیاروں کی برآمد کی اجازت دے گی،جس پر جاپان میں عوامی سطح پر شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔

    جاپان کی نیو سوشلسٹ پارٹی کی سٹیزنز موومنٹ کمیٹی کے چیئرمین مسایاسو کائی نے اس حوالے سے کہا کہ جاپانی حکومت کی ہتھیاروں اور فوجی صنعت سے منافع کی خواہش واضح طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس عمل کے نتیجے میں لازماً انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔جاپانی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ جاپان براہِ راست کسی جنگ میں شامل نہ بھی ہو، یہ ہتھیار بیرونِ ملک جا کر دوسرے ممالک کے عوام کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔ جاپان واضح طور پر فوجی توسیع کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ بذات خود جاپانی آئین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کو برقرار رکھا جائے اور جنگ کے لئے راستہ ہموار کرنے کی خاطر آئین کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

    ویڈیوز

    زبان