چین کی وزارتِ عوامی سلامتی نے 21 مئی کو اعلان کیا کہ 2024 سے، چین کی وزارت عوامی سلامتی کے تحت نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور امریکی محکمہ انصاف کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن مشترکہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فروری 2026 میں، امریکہ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر،چین کی تھیانجن پولیس نے کامیابی کے ساتھ گونگ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔ اس سے قبل امریکی فریق نے ریاست جارجیا میں ایک امریکی شہری کوبھی گرفتار کیا تھا جو منشیات سے متعلق جرم میں ملوث تھا۔ اس کیس کی کامیاب تفتیش نہ صرف چین-امریکہ انسداد منشیات تعاون پر مبنی ادارہ جاتی آپریشن کا مظہر ہے بلکہ سرحد پار جرائم پر مشترکہ طور پرکاری ضرب لگانے میں فریقین کی ایک اور عملی کامیابی بھی ہے۔ یہ منشیات کے جرائم اور متعلقہ بین الاقوامی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مضبوط موقف کا ایک اور ثبوت ہے۔



