• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاک-چین دوستی میں کبھی بھی 'خزاں کا لمحہ' نہیں آیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-21

    پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

    پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

    21مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)19 مئی کو پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اسلام آباد میں ، پاکستان-چین دوستی مرکز میں پاک-چین ثقافتی شام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ پاک-چین دوستی نے پچھلے 75 سالوں میں "کبھی بھی خزاں کا لمحہ" نہیں دیکھا اور یہ دوستی باہمی اعتماد، مستقل تعاون اور مشترکہ خواہشات کے ذریعے فروغ پاتی رہی ہے۔وفاقی وزیر نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ثقافتی تبادلوں اور عوامی رابطوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداریاں کنکریٹ اور سٹیل سے بنائی جاتی ہیں ، لیکن مستقبل کی راہداریاں دل اور دماغ کے ذریعے تشکیل پاتی ہیں۔

    تقریب میں احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے مشترکہ طور پر چینی چارج ڈی افیئر شی یوان چھیانگ کو، دونوں ممالک کی 75 سالہ دوستی، ثقافتی ہم آہنگی اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کی علامت کے طور پر پاک-چین دوستی کی شیلڈ پیش کی ۔

    پاک-چین دوستی کی اس خصوصی تقریب میں 1,000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ثقافتی پرفارمنسز ، روایتی رسوم ورواج اور مختلف پکوانوں کے ذریعے دو نوں ممالک اور عوام کے درمیان دوستی کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا

    پاکستان-چین دوستی مرکز میں منعقدہ پاک-چین ثقافتی شام میں شرکا پرفارمنسز دیکھ رہے ہیں۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاکستان-چین دوستی مرکز میں منعقدہ پاک-چین ثقافتی شام میں شرکا پرفارمنسز دیکھ رہے ہیں۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاکستان-چین دوستی مرکز میں منعقدہ پاک-چین ثقافتی شام میں روایتی چینی رقص پیش کیا گیا ۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاکستان-چین دوستی مرکز میں منعقدہ پاک-چین ثقافتی شام میں روایتی چینی رقص پیش کیا گیا ۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاکستان-چین دوستی مرکز میں منعقدہ پاک-چین ثقافتی شام میں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے ملکی اور غیر ملکی افراد نے شرکت کی۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاکستان-چین دوستی مرکز میں منعقدہ پاک-چین ثقافتی شام میں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے ملکی اور غیر ملکی افراد نے شرکت کی۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاک-چین ثقافتی شام کی تقریب میں ، پاکستانی طلبہ مارشل آرٹ پرفارم کر رہے ہیں۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    پاک-چین ثقافتی شام کی تقریب میں ، پاکستانی طلبہ مارشل آرٹ پرفارم کر رہے ہیں۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ جاو یی پھو)

    ویڈیوز

    زبان