• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے سمندری پانی سے سٹریٹجک معدنیات  نکالنے میں توسیع  کے اقدامات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-09

    3 جولائی 2025 کو لی گئی اس تصویر میں ،چین کے صوبے، شان دونگ کی کاونٹی وودی کے چھینگ کھو ٹاون میں قائم ، لوبئے اوریجن واٹر ڈی سلینیشن کمپنی کی سمندری پانی  سے نمک ختم کر کے اسے  قابلِ استعمال بنانے کی  ورکشاپ ۔  (شنہوا۔ شاو کھن)

    3 جولائی 2025 کو لی گئی اس تصویر میں ،چین کے صوبے، شان دونگ کی کاونٹی وودی کے چھینگ کھو ٹاون میں قائم ، لوبئے اوریجن واٹر ڈی سلینیشن کمپنی کی سمندری پانی سے نمک ختم کر کے اسے قابلِ استعمال بنانے کی ورکشاپ ۔ (شنہوا۔ شاو کھن)

    9 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)8 جون کو چین کی وزارت قدرتی وسائل نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں ملک میں سمندری پانی کے کثیر مقصدی استعمال کے لیے اختیار کیے جانے والے نئے ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری پانی میں موجود "سٹریٹجک معدنیات " کے بڑے ذخائر پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور تکنیکی ترقی کے ذریعے ان وسائل کو نکالنے کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق، چین نے حقیقی سمندری ماحول سے کلوگرام کی سطح پر یورینیم حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے تحقیقی ادارے، جامعات اور کمپنیز، لیتھیم، یورینیم،ڈیوٹیریم اور دیگر مائیکرو سکوپک عناصر کو نکالنے کے بنیادی نظریات اور اہم ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔اندازہ ہے کہ دنیا میں سمندری پانی میں یورینیم کے ذخائر تقریباً 4.5 بلین ٹن ہیں جو کہ زمین پر موجود معلوم ذخائر سے ہزار گنا زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق، ایک ابھرتی ہوئی سٹریٹجک صنعت کے طور پر، چین کا سمندری پانی سے نمک ختم کرنے اور اس کے کثیر المقاصد استعمال کا شعبہ مجموعی طور پر مستحکم ترقی کر رہا ہے ۔شمالی چین کی تھیانجن میونسپلٹی میں سمندری پانی سے نمک ختم کرنے اور کثیر المقاصد استعمال کے ادارے کے ڈائریکٹر شیانگ وین شی کے مطابق، چین کے پاس اس وقت،سمندری پانی سے نمک ختم کرنے کے 167 منصوبے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 3.077 ملین ٹن یومیہ ہے۔ اس دوران، انڈسٹریل کولنگ کے لیے استعمال ہونے والے سمندری پانی کی سالانہ مقدار 193.36 بلین ٹن تک پہنچ چکی ہے، جو کہ 2020 کے مقابلے میں 86.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

    شیانگ وین شی کے مطابق، پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2026-2030) کے دوران، چین متعلقہ ٹیکنالوجی اور آلات کی ترقی کو فروغ دے گا اور سمندری پانی سے سٹریٹجک عناصر نکالنے کے لیے تکنیکی ذخائر تیار کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان