10 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مغربی چین کے صوبے چھنگہائی کے تبتی خود اختیار پریفیکچر گولوگ کی ٹاؤن شپ، دومکوگ کے چرواہے گونگپو تسرنگ نے اس سال سے ،چراگاہ میں اپنے مویشیوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا ہے۔ فضا میں اڑتے ڈرون سے وہ گھر بیٹھے مانیٹر پر اپنے یاک کے ریوڑ کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔ اڑتے ہوئے ڈرون کی بھنبناتی آواز، یاک کو پہاڑوں سے نیچے لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کئی سال تک وہ گھوڑے کی پشت پر سوار ہو کر ہر طرح کے موسموں کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے اپنا ریوڑ چراتا تھا لیکن اب ،وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے مویشیوں کی نگرانی اور حفاظت کرتا ہے جس سے اس کا کام اور روزمرہ زندگی زیادہ آسان ہو گئی ہے اور یہ ڈرون اس کے لیے بے حد مددگار چرواہے ثابت ہو رہے ہیں۔



