10 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں، جو جیانگ نیو ٹاون بزنس ڈسٹرکٹ کی جدیدترین فلک بوس عمارات میں گھرےہوئے ، لیے دہ اربن ویلیج نے اپنی روایتی دلکشی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی آمد آمد ہے اور حال ہی میں ، یہاں کے لوگوں نے اپنی کشتیوں کو پانیوں میں اتارا اور روایتی رسوم ادا کرتے ہوئے سالانہ تقریبات کا آغاز کیا۔

17 مئی 2026۔چین کے صوبے گوانگ دونگ ،لیے دہ اربن ویلیج کے لوگ ، اپنی مخصوص ڈریگن بوٹس کی صفائی کر رہے ہیں ( پیپلز ڈیلی آن لائن۔ وو یو یانگ یانگ)
چینی قمری کیلنڈر کے چوتھے مہینے کے پہلے دن سے شروع ہونے والی تقریبات کا دورانیہ دو ہفتوں سے زیادہ ہوتا ہے۔گوانگ جو لیے دہ اقتصادی ترقی کمپنی لمیٹڈ کے صدر لی چھی یینگ بتاتے ہیں کہ ڈریگن بوٹس کو پانی میں اتارنا ، پھول پینٹ کرنا اور 'ٹسائی چھنگ ' جیسی قدیم روایتی رسوم کے ذریعے ڈریگن بوٹس کو ایک سال کے آرام کے بعد "جگایا " جاتا ہے اور یہ سالانہ روایت، لیے دہ کے جوش و جذبے کی روح ہے۔
کشتیوں کو پانی میں اتارنے یا ڈریگن بوٹس کو جگانے کی رسم کے دن ،گاؤں کے 100 سے زائد لوگوں نے ڈریگن بوٹس کے تالاب میں چھلانگ لگائی اور مل کر سرخ ، پھولوں کے نمونوں والی ان 14 ڈریگن بوٹس کو پانی میں اس جگہ سے اٹھایا جہاں وہ ایک سال سے آرام کر رہی تھیں ۔

23 مئی 2026 . چین کے صوبے گوانگ دونگ کے ،لیے دہ اربن ویلیج کا ایک آدمی ڈریگن بوٹ پر آرائشی کام کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وو یویانگ یانگ)
لی چھی یینگ بتاتے ہیں کہ جب کشتیوں کو اٹھا کر پانی میں لایا جاتا ہے تو ان کی صفائی کی جاتی ہے جس کے بعد گاؤں والے ان کو سجاتے ہیں۔ان پر بنائے گئے زیادہ تر ڈیزائن مقامی پھلوں اور قدیم چینی کہانیوں کے آٹھ جاوداں خزانوں پر مشتمل ہیں، اس کے علاوہ یہ نمونے گاؤں والوں کی خوشحال زندگی کی خواہش کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

6 جون 2026۔ گوانگ دونگ کے ،لیے دہ اربن ویلیج میں لوگوں کا ایک ہجوم ، ڈریگن بوٹس کی 'ٹسائی چھنگ ' رسم میں شرکت کے لیے اکٹھا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/حان یوشوان)
'ٹسائی چھنگ ' کی تقریب ایک روایتی طور پر طے شدہ خوش قسمت دن منعقد کی جاتی ہے۔ دیہاتی کشتیوں پر ڈریگن کے سر اور دم لگاتے ہیں، جب کہ بزرگ ،کشتی کے آگے اور پیچھے تازہ چاول کی کونپلیں رکھتے ہیں جس کے بعد ہر عمر کے لوگ اس جشن میں شامل ہوتے ہیں اور ڈریگن بوٹ سیزن کا آغاز ہوجاتا ہے۔
لی چھی یینگ نے بتایا کہ لیے دہ ڈریگن بوٹ ٹیم کا ارادہ ہے کہ وہ برطانیہ کے چائنیز ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں شرکت کے لیے برطانیہ جائے اور روایتی چینی ثقافت کی جاذبیت کو دنیا تک پہنچائے۔



