• صفحہ اول>>چین پاکستان

    ایک سبز مستقبل کی طاقت: گوانگ دونگ میں غیر ملکی سفرائے کرام کا سبز ترقی کی صلاحیت کا جائزہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-10

    10 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)جیسے جیسے دنیا اپنی سبز تبدیلی کی رفتار بڑھا رہی ہے، بہت سے ممالک کے لیے قابل تجدید توانائی ایک مشترکہ ترجیح بنتی جا رہی ہے۔ حالیہ دنوں چین میں متعین مختلف ممالک کے سفرائے کرام اور سفارت کاروں نے چین کے صوبے گوانگ دونگ میں نئی توانائی کے اداروں کا دورہ کیا، جو "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے سفر کا آغاز : چین کی ترقی دنیا کے لیے موقع (گوانگ دونگ)" پروگرام کا حصہ تھا۔ اس دورے کو چین کی وزارت خارجہ اور گوانگ دونگ صوبے کی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر ترتیب دیا تھا۔

    چین میں ترکمانستان کے سفیر پراحات دوردئییف کا کہنا تھا کہ ہم روایتی انداز میں توانائی پیدا کرتے ہیں اور یقیناً اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں اپنے توانائی کے وسائل و ذرائع کو متنوع بنانا ہوگا۔ کینیا کے سفیر ولی بیٹ نے شمسی اور پون توانائی میں اس علاقے کی قیادت کو اجاگر کیا، جب کہ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بھی نشاندہی کی کہ چین قابل تجدید توانائی کے تمام ذرائع میں عالمی رہنما ہے۔

    چین کی سبز تبدیلی، عالمی تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ ایک زیادہ سبز مستقبل صرف چین کا ہی نہیں ہے،یہ پوری دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

    ویڈیوز

    زبان