11 جون کو بیجنگ میں"2026 عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے اعلی سطحی فورم " کا افتتاح ہوا اوراس کا کل رکنی اجلاس منعقد ہوا۔ اس دو روزہ فورم میں 100 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں سے 400 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمان شرکت کر رہے ہیں۔ فورم میں ترقیاتی حق سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلامیہ کی منظوری کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر، "ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کے فروغ" کے تصورپرمرکوز رہتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔



