• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے انفارمیشن کمیونیکیشن سیکٹر  میں مصنوعی ذہانت  کے انضمام کو تیز  کرنے کا تین سالہ منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-11

    11 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)10 جون کو ،چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک کے انفارمیشن کمیونیکیشن سیکٹر میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کو تیز کرنے کے لیے ایک تین سالہ منصوبہ جاری کیا ہے ،جس میں 2028 تک زیادہ خود مختار نیٹ ورکس، کم تاخیر والی کمپیوٹنگ پاور کوریج اور اے آئی ایپلیکیشنز کو بڑھانے کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

    4 جون 2026 ۔چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر ہوہوٹ میں، انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی کے عملے کا رکن ،کمپیوٹنگ پاور ایپلیکیشن کے منظرنامے متعارف کروا رہاہے۔ (شنہوا)

    4 جون 2026 ۔چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر ہوہوٹ میں، انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی کے عملے کا رکن ،کمپیوٹنگ پاور ایپلیکیشن کے منظرنامے متعارف کروا رہاہے۔ (شنہوا)

    منصوبے کے عملی رہنما خطوط، 2026سے 2028 تک کے عرصے کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں جن کا مقصد 2028 تک انفارمیشن کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو اعلیٰ سطح کی خود مختار ذہانت کے ابتدائی مرحلے تک پہنچانا ہے۔اس میں ، استعمال کے 30 سے زیادہ اعلی قدر کے کیسز، متعدد روایتی ایپلیکیشنز اور خصوصی مہارتوں کے حامل انٹیلی جنٹ ایجنٹس کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیاہے اور ساتھ ہی میٹرو پولیٹن شہروں میں کمپیوٹنگ پاور تک ایک ملی سیکنڈ کی تاخیر کے ساتھ کم از کم 75 فیصد کوریج کا تقاضا بھی شامل ہے۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجیز، تیز تبدیلیوں اور تیز رفتار پیش رفت کے دور میں ہیں جب کہ اے آئی کا انفارمیشن کمیونیکیشن کے ساتھ گہرا انضمام اب بھی پیچیدہ اور نظام سے متعلق ہے، کیونکہ کلیدی تکنیکی پیشرفت، انضمام کے راستوں اور کاروباری ماڈلز کی جدت کے لحاظ سے چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔

    چین کا ہدف ہے کہ 2030 تک اے آئی کو انفارمیشن کمیونیکیشن نیٹ ورکس کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے بنیادی شعبوں میں اہم پیش رفت کی جائے، مربوط سینسنگ، مواصلات، کمپیوٹنگ اور انٹیلی جنس سروسز کی صلاحیتوں کو پہلے سے بہت بہتر بنایا جائے اورمکمل تعاون پر مبنی جدت اور صنعتی ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جائے۔

    وزارت کے مطابق، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انڈسٹری کی انٹیلی جنٹ اپ گریڈنگ ، اے آئی کی ترقیاتی بنیاد کو مضبوط کرنے، مربوط ایپلیکیشنز کو فروغ دینے اور صنعتی گورننس کو بہتر بنانے کےچار شعبوں میں 17 کاموں کا تعین کیا گیا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان