• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین، اعلی معیار کی تحقیق میں سب سے بڑا عالمی شراکت دار رہا ہے ۔ نیچر انڈیکس

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-11

    26 جنوری 2026 ۔ بیجنگ میں ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز  کے ادارہِ طبیعیات کے انتہائی کم درجہ حرارت  کے ہائی میگنیٹک فیلڈ کوانٹم تجرباتی سٹیشن پر محقق لی گانگ ، لیو جیان حوا اور  جو بین جہ ( دائیں اور بائیں ) کا گروپ فوٹو ۔ (شنہوا)

    26 جنوری 2026 ۔ بیجنگ میں ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ادارہِ طبیعیات کے انتہائی کم درجہ حرارت کے ہائی میگنیٹک فیلڈ کوانٹم تجرباتی سٹیشن پر محقق لی گانگ ، لیو جیان حوا اور جو بین جہ ( دائیں اور بائیں ) کا گروپ فوٹو ۔ (شنہوا)

    11 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)نیچر انڈیکس 2026 ریسرچ لیڈرز رینکنگ کے مطابق، چین اعلیٰ معیار کی سائنسی تحقیق میں دنیا کا سب سے بڑا شراکت دار رہا ہے۔

    تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، 2024 اور 2025 کے درمیان چین کے تحقیقی نتائج 22.4 فیصد بڑھے، جس نے اسے گلوبل ٹاپ 10 میں "ڈبل ڈجٹ " ترقی کرنے والا واحد ملک بنا دیا ہے۔

    اس فہرست میں امریکا دوسرے نمبر پر رہا، جب کہ جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔

    اس فہرست کو مرتب کرنے کے لیے ،سات اہم شعبوں کی نگرانی کی گئی۔ چین نے طبیعیات، کیمیا، حیاتیاتی سائنسز، اطلاقی سائنسز اور ارضی و ماحولیاتی سائنسز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ امریکا صحت کی سائنسز اور سماجی سائنسز میں آگے رہا۔

    چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے دنیا کے اعلیٰ تحقیقی ادارے کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھی اور صحت کی سائنسز اور سماجی سائنسز کے علاوہ تمام مضامین میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مرتبہ کی فہرست میں نو چینی ادارے گلوبل ٹاپ 10 میں شامل ہوئے، جب کہ پچھلے ایڈیشن میں ان کی تعداد آٹھ تھی۔

    نیچر انڈیکس، جو اعلیٰ معیار کے تحقیقی نتائج کو اہم بین الاقوامی جرائد میں شائع ہونے والی اشاعتوں کی بنیاد پر ماپتا ہے، اس نے رواں سال اطلاقی سائنس کے 17جرائد، ایک کانفرنس اور سماجی سائنس کے 15جرائد کو شامل کرتے ہوئے اپنی کوریج کو بڑھایا ہے۔

    نیچر انڈیکس کے چیف ایڈیٹر سائمن بیکر کا کہنا ہے کہ وسیع تر شعبہ جاتی کوریج اور نظرثانی شدہ نئے طریقہ کار کے ساتھ، نیچر انڈیکس اب اعلیٰ معیار کے تحقیقاتی نتائج کا زیادہ مکمل اور درست اندازہ فراہم کرتا ہے۔ سائمن کے مطابق، نتائج کے لحاظ سے، چین کی جانب سے انتہائی مضبوط کارکردگی دیکھی جا رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان