11 جون کو، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کرامائے میں، چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تعاون و ترقی فورم 2026 کا انعقاد ہوا۔ فورم میں شریک مندوبین نے مصنوعی ذہانت، ارتفاعِ قلیل کی معیشت اور سمارٹ نیٹ ورک کنیکٹیو یٹی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
فورم کے دوران "چین-شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ٹول باکس (2026)"کا باضابطہ اجرا کیا گیا۔ اس ٹول باکس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حل اور ڈیجیٹل ایپلی کیشنز سے متعلق تین بڑے شعبوں میں عوامی مصنوعات کے کامیاب اور عملی ڈیجیٹل نمونوں کو بھی شامل کیا گیا یہ ٹول باکس ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے ایک قابلِ عمل اور قابلِ فروغ "آپریشنل بلیو پرنٹ" فراہم کرتا ہے۔



