
6 جون 2026۔ چین کے صوبے فوجیان کی کاؤنٹی پھنگ نان کے گاؤں نان وان میں، چھیو گوئی من(دائیں جانب) ایک بزرگ دیہاتی خاتون سے گپ شپ کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔لِن شان چھوان)
11 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چھیو گوئی من ایک نوجوان کاروباری تنظیم کار ہیں، جو 2016 میں کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے میں واپس آئیں اور یہاں ایک زرعی کوآپریٹو کا آغاز کیا ۔
2020 میں، انہوں نے گندم کی کاشت کے لیے نانوان گاؤں کے باسیوں سے بنجر زمینیں کرائے پر لینا شروع کیں، جب کہ وہاں کی بنجر پہاڑیوں کو کھیتوں میں تبدیل کیا۔ چھیو گوئی من نے نانوان گاؤں کے اشتراک سے موسیقی کے میلوں اور زرعی ثقافتی میلوں جیسی ثقافتی اور سیاحتی تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔ ان سرگرمیوں نے بہت سے غیر مقامی لوگوں ،خصوصاً نوجوانوں کو گاؤں میں ہوم سٹے اور کیفے کھولنے کی طرف متوجہ کیا جس سے دیہی زندگی کو ایک نئی زندگی ملی۔
چھیو گوئی من کہتی ہیں کہ گاؤں کی مقبولیت میں اضافہ ہونے سے یہاں کا ماحول امید افزا ہوگیا ہے۔

5 جون 2026۔ چین کے صوبے فوجیان کی کاؤنٹی پھنگ نان کے گاؤں نان وان کا فضائی منظر ، جہاں چھیو گوئی من دیگر گاوں والوں کے ساتھ پہاڑوں پر تہہ در تہہ بنے کھیتوں میں کام کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔لِن شان چھوان)

5 جون 2026۔ نوجوان کاروباری تنظیم کار چھیو گوئی من، پہاڑوں پر تہہ در تہہ بنے کھیتوں میں زرعی مشینری کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔لِن شان چھوان)

5جون 2026۔ چھیو گوئی من(بائیں جانب) نان وان گاؤں کے ایک مقامی گھرانے کے ساتھ چائے پیتے ہوئے بات چیت کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔لِن شان چھوان)

5جون 2026۔ چین کے صوبے فوجیان کی کاؤنٹی پھنگ نان کے گاؤں نان وان میں چھیو گوئی من، اپنے والد کے ساتھ کھیتوں میں کام کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔لِن شان چھوان)

6جون 2026۔ کھیتوں میں کام کے بعد چھیو گوئی من(دائیں جانب) گاوں کے دیگر محنت کشوں کے ساتھ کھانا کھا رہی ہیں۔ (شنہوا۔لِن شان چھوان)



