• صفحہ اول>>دنیا

    چینی مارکیٹ  اب ، اختیاری انتخاب نہیں ہے بلکہ ناگزیر ہے  ۔ یو ایس چائنا بزنس کونسل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-12

    12 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)یو ایس چائنا بزنس کونسل کے حالیہ سالانہ سروے کے مطابق،چین میں کام کرنے والی 95 فیصد امریکی کمپنیز کی رائے ہے کہ چینی مارکیٹ عالمی مقابلے میں رہنے کے لیے "کافی حد تک سے لے کر بے حد اہم" تک کے درجے پر ہے۔ سروے میں یہ خیال بھی سامنے آیا ہے کہ چینی مارکیٹ امریکی کمپنیز کے لیے ایک لازمی حیثیت رکھتی ہے اور اب یہ کوئی اختیاری انتخاب نہیں ہے۔

    بدھ کو جاری کیے گئے سروے نتائج کے بارے میں یو ایس چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین، شین سٹئین کہتے ہیں کہ یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ چیلنجز کے باوجود، چین میں مقابلہ کرنا بہت سی امریکی کمپنیز کے لیے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی ایک شرط ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیز کو انہیں وہاں کامیاب ہونے کے قابل بنانا چاہیے ۔

    دوسری جانب، سروے سے یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی ٹیرف "امریکی کمپنیز کو بااختیار بنانے کے لیے ترتیب نہیں دیے گئے ہیں،" تقریباً نصف متاثرہ کمپنیز نے چینی یا بین الاقوامی حریفوں کے ہاتھوں فروخت میں کمی کا سامنا کیا ہے۔محصولات امریکی شہریوں کے لیے "لاگت بڑھانے اور مہنگائی کو بڑھانے" کا باعث بن رہے ہیں۔ متاثرہ کمپنیز کا تناسب 72 فیصد تک بڑھ گیا ہے حالانکہ تناؤ کم ہوا ہے۔

    شین سٹئین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب دونوں ممالک کے پالیسی ساز، تجارت اور سرمایہ کاری بورڈز کا ایجنڈا مرتب کر رہے ہیں،ان کے لیے اس سال کے نتائج چشم کشا ہونے چاہئیں۔

    ویڈیوز

    زبان