• صفحہ اول>>تبصرہ

    حورگوس ،  چین کے سرحدی علاقوں کی اہمیت کو نئے انداز سے بیان  کر رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-12

    شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں ، سرحد پار تجارت اور ثقافتی تبادلوں کا مرکز حورگوس پورٹ

    شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں ، سرحد پار تجارت اور ثقافتی تبادلوں کا مرکز حورگوس پورٹ۔

    جدید تاریخ کے زیادہ تر حصے میں چین کےاقتصادی معجزے کی کہانی مشرقی ساحلی علاقے کی کہانی رہی ہے۔ لیکن اگر آپ 2026 کے عالمی تجارتی نقشے پر نظر ڈالیں، تو مرکز ثقل اندرونی علاقوں کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ قدیم شاہراہِ ریشم اور جدید "بیلٹ اینڈ روڈ" کے سنگم پر چین- قازقستان سرحد پر واقع ،حورگوس پورٹ ، اب صرف ایک بندرگاہ نہیں رہی، بلکہ یہ نئی اقتصادی حقیقت کا انجن بن گئی ہے۔

    2026 کے پہلے پانچ ماہ میں، یہ سرحدی چوکی یوریشیا ئی انضمام کا ایک پیمانہ بن گئی ہے، جہاں سے 4,000 سے زیادہ چین-یورپ اور چین-وسط ایشیا مال بردار ریل گاڑیاں روانہ ہوئی ہیں ۔ یہ صرف ایک عددی سنگ میل نہیں بلکہ یہ لاجسٹکس میں ایک ایسی بنیادی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے، جہاں ٹائم زونز سمٹ گئے ہیں اور فاصلے ریلوے کے پہیوں کی دھمک سے ناپے جاتے ہیں۔

    تاہم، حورگوس کو محض ایک ریلوے مرکز کے طور پر دیکھنا بڑی تصویر کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ یہ سنکیانگ کی ابھرتی ہوئی "پورٹ اکانومی" کا قلب ہے،بھاری مشینری اور الیکٹرانکس اب بھی اہم ہیں اور یہ بندرگاہ تازہ پیداوار کے لیے ایک "سنہری راہداری" بن چکی ہے۔

    اس سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 230,000 ٹن تک پہنچ گئیں، جو 31.5فی صد کا اضافہ ہے۔ ڈریگن فروٹ اور چیری ٹماٹر جیسے نازک پھل اب گرین چینلز اور سمارٹ ریفریجریشن کی بدولت وسط ایشیا کی منڈیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ اقتصادی انضمام اب صرف سامان تک محدود نہیں بلکہ انسانی نقل و حرکت تک بھی پھیل رہا ہے۔مئی کے آخر تک، سڑک کے راستے سے مسافروں کی تعداد 19.8 فی صد بڑھ کر 646,000 سے زیادہ ہو گئی۔

    شمال میں محض چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر، آلا شنکھو المعروف ، آلاتاؤ پاس کی طرف بھی ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا سلسلہ بتدیج جاری ہے۔ 2026 کے پہلے چار ماہ میں، یہاں سے 10 ملین ٹن سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ ہوئی، جو سال بہ سال 11فی صد کا اضافہ ہے جو سنکیانگ کے ڈبل ریل کوریڈور کی زبردست صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    5 نومبر 2023۔ چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی آلا شنکھو جامع بندرگاہ کا فضائی منظر (شنہوا)

    5 نومبر 2023۔ چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی آلا شنکھو جامع بندرگاہ کا فضائی منظر (شنہوا)

    یہ سب تو زمینی بندرگاہوں اور راستوں کی بات ہے لیکن شاید سب سے زیادہ علامتی تبدیلی ، فضا میں ہو رہی ہے۔ سنکیانگ کے یی نینگ اور قازقستان کے الماتی کے درمیان بین الاقوامی فضائی راستے کو اپریل میں دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ایک اوسط سرحدی رابطے کے طور پر شروع ہونے والا یہ راستہ ، آہستہ آہستہ تجارت اور سفر کی اہم رگِ حیات میں تبدیل ہو گیا ہے، جہاں مسافروں کی تعداد توقعات سے تجاوز کر چکی ہے اور سرحد پار آمدو رفت معمول کی بات بن گئی ہے۔

    پھر یکم جون کو اس وقت ایک اور اہم ترین سنگ میل کا حصول ہوا جب ، چائنا سدرن ایئر لائنز نے سنکیانگ سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے پہلی براہ راست مسافر پرواز نے اڑان بھری ۔ یہ ایک گیم چینجر ہے کیونکہ کئی دہائیوں سے، مغربی چین کے مسافروں کو یورپ پہنچنے کے لیے بیجنگ یا شنگھائی جانا پڑتا تھا۔ آج، ارمچی سے پرواز کرنے والا ہوائی جہاز صرف آٹھ گھنٹے میں فرینکفرٹ پہنچا دیتا ہے ۔

    یہ فضائی پل ،ارمچی کو ایک دور افتادہ علاقائی دارالحکومت سے ایک حقیقی بین الاقوامی ٹرانزٹ ہب میں تبدیل کر رہا ہے، جو کاروباری افراد، سیاحوں اور قیمتی سامان کو ایک ہی دن میں پرل ریور ڈیلٹا اور دریائے رائن ( مغربی یورپ میں سوئس ایلپس میں بہتا دریا) کے درمیان منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    چین کی مغرب کی طرف کھلنے کی کوششیں محض باتیں نہیں ہیں،چین کے ہمسایہ ممالک کا رد عمل اس حکمت عملی کی تصدیق کرتا ہے۔ قازقستان، حورگوس سے کھلنے والے امکانات سے بخوبی آگاہ ہے اور اس وقت آلتین کول - ژے تیگین میں دوسرا ریل ٹریک بچھا رہا ہے، جو ٹرانس-کیسپیئن بین الاقوامی ٹرانسپورٹ روٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔

    تجارت اور مسافروں کے بے تحاشا حجم کے باوجود، حورگوس پورٹ پر ماحولیات کے سخت اقدامات کا نفاذ کیا گیا ہے تاکہ وہاں واقع دریا ئے ایلی کے وادی کا تحفظ کیا جا سکے۔ یہ صرف چینی مال کی یک طرفہ برآمد نہیں ہے؛ بلکہ یہ بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی ذمہ داری کا دو طرفہ تعامل ہے۔

    جغرافیائی طور پر، سنکیانگ پورٹ اکانومی ، چین کے لیے سمندری صورتِ حال میں تناو یا اتار چڑھاؤ کے خلاف ایک تحفظ ہے۔ حورگوس کا زمینی راستہ سٹریٹیجک مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ یہ بغیر کسی جنگی بحری جہاز کی نگرانی کے ، چین کو وسط ایشیا کے ذریعے، یورپی یونین اور گلوبل ساوتھ کے ساتھ تجارت کرنے کی سہولت دیتا ہے ۔

    معاشی طور پر، یہ ترقی کے "دوہری گردش" کے نمونے کی پختگی ہے۔ سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں 4.2 فی صد کی ترقی، جو 2026 کے پہلے چار ماہ میں 172.7 بلین یوان (254.6 بلین ڈالر) تک تھی ، ملکی استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ جب مہنگائی کے دباؤ کی وجہ سےمغرب میں عالمی طلب جمود کا شکار تھی تو الیکٹرانکس، گاڑیوں اور مشینری کی طلبگار ، وسط ایشیا ئی مارکیٹس کھلی رہیں۔

    2026 کا حورگوس ایک ایسی سرزمین کی طاقت کی کہانی سناتا ہے جو اپنے روابط کو دوبارہ مستحکم کررہی ہے۔ قازقستان کو اناروں کی فوری برآمد سے لے کر ارمچی میں جرمن سیاحوں کی آمد تک، "پورٹ اکانومی " ایک نئی قسم کی عالمگیریت تشکیل دے رہی ہے ، ایسی عالمگیریت جو کہ زمینی ہے، کثیر الجہت ہےاور براہ راست سنکیانگ کے قلب سے گزرتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان