• صفحہ اول>>دنیا

    حماس نے غزہ امن روڈ میپ پر باضابطہ جواب جمع کرا  دیا

    (CRI)2026-06-15

    فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے 14 جون کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس نے 13 جون کو "امن کمیشن" کے اعلیٰ نمائندے نکولائی ملادینوف کی پیش کردہ غزہ کی پٹی کے امن روڈ میپ پر مختلف فلسطینی دھڑوں کا متفقہ جواب متعلقہ فریق کو جمع کرا دیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس سمیت متعدد فلسطینی دھڑوں اور جنگ بندی کے ثالث ممالک مصر، قطر اور ترکیہ کے درمیان گزشتہ ہفتےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں متعدد ملاقاتیں ہوئیں اور مشاورت کے نتیجے میں 13 جون کو ایک مشترکہ مؤقف تشکیل دیا گیا، جسے باضابطہ طور پر جمع کرا دیا گیا ہے۔

    حماس نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیئے، خاص طو ر پر انسانی ہمدردی سے متعلق اقدامات اور ہر قسم کی فوجی جارحیت کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔بیان کے مطابق روڈ میپ میں شامل تمام نکات پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیئے، جن میں فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کا غزہ میں داخلہ، اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی سے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کے عمل کا آغاز شامل ہے۔

    ویڈیوز

    زبان