مقامی وقت کے مطابق 14 جون کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب مشرقی علاقے داحیہ پر فضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم چار زخمی ہوئے۔
اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بیروت پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے اس اقدام کو "غیر معقول" قرار دیا۔
دریں اثنا، مقامی وقت کے مطابق 14 جون کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے بیان میں بیروت پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔



