• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چائنا-ساوتھ ایشیا ایکسپو ، پہلے کی نسبت بہت ترقی کر چکی ہے ۔ پاکستانی تاجر

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-15

    12 جون 2026۔ صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ میں منعقدہ ،دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو  میں پاکستانی تاجر سعد، چینی گاہکوں کے ساتھ سودا طے ہونے کے بعد خوش ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    12 جون 2026۔ صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ میں منعقدہ ،دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو میں پاکستانی تاجر سعد، چینی گاہکوں کے ساتھ سودا طے ہونے کے بعد خوش ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    15 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)پاکستانی تاجر سعد نے اپنے آبائی علاقے کی مہاگنی کی لکڑی سے بنی دستکاریوں کے ساتھ پہلی مرتبہ 2013 کی چائنا-ساوتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کی۔ اس کے بعد سے سعد نے اس نمائش کےمسلسل دس ایڈیشنز میں شرکت کی اور اپنے اس سفر میں نمائش کی شاندار ترقی کا بھی مشاہدہ کیا۔

    سعد کا کہنا ہے کہ ہر نئے ایڈیشن میں نمائش کا رقبہ پہلے کی نسبت بڑھتا جا رہا ہے ،شریک ممالک کی تعداد اور اس نمائش میں آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو ا ہے جس سے کاروباری ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جو چیز ان کے نزدیک سب سے زیادہ خوش کن ہے وہ یہاں کی مفید سروسز ہیں۔ انہوں نے نمائش میں فراہم کردہ "ون-سٹاپ سروسز " کو بہت موثر قرار دیا جو کہ تجار کے لیے نمائش کے تمام معاملات کو سنبھالتی ہیں ،اس کے علاوہ انہوں نے چین کے مضبوط لاجسٹک نیٹ ورک کی بھی تعریف کی جو ان کے لیے فرنیچر کے کاروبار کو مزید فائدہ مند بناتا ہے۔

    سعد نے بتایا کہ اس نمائش نے انہیں صرف جنوبی ایشیا ہی نہیں اس سےبھی آگے کے نمائش کنندگان کے ساتھ کاروباری تعلقات قائم کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور نئے امکانات کھوجنے کے قابل بنایا ہے نیز یہاں کی بھرپور اور متحرک معاشی سرگرمی کے ماحول نے چینی مارکیٹ پر ان کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔

    13 جون 2026۔ صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ میں منعقدہ ،دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو  میں پاکستانی تاجر سعد، چینی گاہکوں کے ساتھ  بھاو تاو کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    13 جون 2026۔ صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ میں منعقدہ ،دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو میں پاکستانی تاجر سعد، چینی گاہکوں کے ساتھ بھاو تاو کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    13 جون 2026۔ صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ میں منعقدہ ،دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو  میں پاکستانی تاجر سعد کا سٹال۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    13 جون 2026۔ صوبہ یوننان کے شہر کھن منگ میں منعقدہ ،دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو میں پاکستانی تاجر سعد کا سٹال۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    12 جون 2026۔ دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو  میں پاکستانی تاجر سعد  لکڑی کی خریدی گئی مصنوعات کو گاہک کے لیے پیک کررہے ہیں   ۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    12 جون 2026۔ دسویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو میں پاکستانی تاجر سعد لکڑی کی خریدی گئی مصنوعات کو گاہک کے لیے پیک کررہے ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    18 جون 2025 کی فائل فوٹو ، سعد کے چھوٹے بھائی رمیز ، نویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو  میں سٹال پر مصنوعات کو  ترتیب دے رہے ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    18 جون 2025 کی فائل فوٹو ، سعد کے چھوٹے بھائی رمیز ، نویں چائنا- ساوتھ ایشیا ایکسپو میں سٹال پر مصنوعات کو ترتیب دے رہے ہیں۔ (شنہوا۔ پھینگ یی کھائی)

    ویڈیوز

    زبان