• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    شی زانگ میں آثارِ قدیمہ کے پانچ نئے پارکس کا افتتاح

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-16

    چین کے جنوب مغرب میں واقع شی زانگ خود اختیار  علاقے کے شہر  شی گازے میں ماپو  تشو   سائیٹ سے دریافت شدہ نوادرات ۔ (شی ز انگ ادارہ برائے تحفظ و تحقیقِ ثقافتی نوادرات /ہینڈ آؤٹ بذریعہ شنہوا)

    چین کے جنوب مغرب میں واقع شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر شی گازے میں ماپو تشو سائیٹ سے دریافت شدہ نوادرات ۔ (شی ز انگ ادارہ برائے تحفظ و تحقیقِ ثقافتی نوادرات /ہینڈ آؤٹ بذریعہ شنہوا)

    16 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)ہفتے کو ، ثقافتی اور قدرتی ورثے کے دن کے موقع پر ، جنوب مغربی چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے میں آثار قدیمہ کے علاقائی سطح کے پانچ پارکس کے پہلے بیچ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا،جس سے اس خود اختیار علاقے میں آثار قدیمہ کی حفاظت و بحالی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔

    مرکزی شی زانگ میں دریافت ہونے والا پتھر کے زمانے کا پہلا قدیم مقام، جو قدیم جھیل کے کنارے آباد شکاری کمیونٹی کی تہذیب کو پیش کرتا ہے، ان پانچ مقامات میں شامل ہے۔

    دفتر برائے علاقائی ثقافتی ورثہ کے ایک اہلکار سون دان کا کہنا ہے کہ شی زانگ آثار قدیمہ کی تحقیق کے نتائج و فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے سائٹ کی حفاظت، تعلیمی دوروں، آثار قدیمہ کی تحقیق اور عوامی سہولیات کی تعمیر کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

    علاقائی ثقافتی ورثے کی انتظامیہ کے مطابق ،چین کی مرکزی حکومت نے شی زانگ میں ثقافتی وسائل کے تحفظ کو اہمیت دی ہے۔ مثال کے طور پر، چین نے قدیم مسودات کے تحفظ اور استعمال کے منصوبے میں 110 ملین یوان (تقریباً 16.15 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں پوتالا پیلس کے کھجور کے پتوں پر لکھے گئے مسودات شامل ہیں۔

    جنوری میں، مقامی ثقافتی اور سیاحتی حکام نے اعلان کیا کہ قومی ثقافتی نوادرات کی چوتھی شماری مہم میں، شی زانگ میں ثقافتی و تاریخی ورثے کے 3,346 نئے مقامات شناخت کیے گئے اور نو دریافت شدہ علاقوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ ملک کے سر فہرست علاقوں میں شامل ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان